وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے ہاتھوں جنوبی ہند کی اولین ائیر ایمبولنس کا افتتاح
بنگلورو، 9؍ستمبر(ایس او نیوز) انٹر نیشنل کریٹیکل کیرایر ٹرانسفر ٹیم ( آئی سی اے ٹی ٹی ) کے اشتراک و تعاون سے تیار جنوبی ہند کے اولین انٹی گریٹیڈ ائیرایمبولنس کا افتتاح بروز منگل جکور میں وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یوپا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
کئی جدین ترین میڈیکل سہولتوں سے آراستہ ائیر ایمنولنس میں کووڈ مریضوں کے لئے خصوصی علاحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ایمرجنسی میڈیکل خدمات کے ماہرین اور تجربہ کار پیر ا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ملک کی اولین ایرایمبولنس کمپنی آئی سی اے ٹی ٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ انٹری گریٹیڈ ائیرایمبولنس سرویس بنگلورو میں شروع کی گئی ہے۔
ایچ اے ایل میں ونگ ائیر ایمبولنس جنوبی ہند کی پہلی ائیر ایمبولنس ہوگی جو ایمرجنسی میڈیکل سرویس فراہم کرے گی۔ اس قسم کی سرویس میٹر و شہروں میں نہایت کار آمد مانی جاتی ہے۔
ائیرایمبولنس میں جدید ترین جرمن آئسولیشن پاڈ بھی ہے، یہ سرویس کورونا متاثرین کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرتی ہے۔ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اس ائیر ایمبولنس کا آغاز وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن ، وزیر صحت و بہبودی سماج بی سری راملو ، وزیر طبی تعلیم ڈاکٹر سدھا کر وی دیگر حکام شریک رہے۔