بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریہ اور دیگر قائدین کو سوشل میڈیا ٹرولنگ کا سامنا؛ سیلاب کے دوران دوسہ سے لطف اندوز ہونے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2022, 11:33 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ پی ٹی آئی ) بنگلورو ساؤتھ سے لوک سبھا رکن  اسمبلی تیجسوی سور یہ پر سوشل میڈ یا صارفین کے ایک گوشہ نے تنقید کر تے ہوۓ الزام عائد کیا کہ ایک ایسے وقت جب شہر کے کئی حصے موسلا دھار بارش اور سیلاب کی زد میں تھے، وہ دوسہ سے لطف اندوز ہوتے ہوۓ اپنے حلقہ کی ایک ہوٹل کی تشہیر کر رہے تھے ۔

40 سیکنڈ کے وائرل ویڈیو میں بی جے پی یووا مورچہ کے قومی صدر کو پدمنا بھا نگر کی ہوٹل میں’’ بٹر مسالہ دوسہ اور’’اُپما‘‘  کھاتے اور اس کے معیار اور ذائقہ کی ستائش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے وہاں آ کر غذا کا ذائقہ لینے کی سفارش کی ۔اس بات کا کوئی تذکرہ نہیں کہ یہ ویڈیو کلیب  کا ہے۔

تاہم کانگریس کی قومی سوشل میڈ یا رابطہ ار لا و نیا بلال نے کہا کہ ویڈ یو5 رستمبر کا بتا یا جا تا ہے جب شہر کے بیشتر سیلاب کی زد میں تھے۔ بلال نے ٹوئٹ کیا کہ 5 ستمبر کا ویڈیو۔ جب بنگلورو ڈوب رہا تھا تیجسوی سور یہ ناشتہ کا لطف دے رہے تھے ۔ کیا انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ایک بھی علاقہ کا دورہ کیا ؟“ ایک او رٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے تیجسوی سور یہ اور ان کے رفقاء کا کوئی بیان سنا؟ کیا وہ بنگلورو میں ہیں؟ کئی ٹوئٹر صارفین بشمول اداکارہ و سابق کانگریس ایم پی رامیا نے سور یہ  کا ویڈیو آن لائن شیئر کیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ فوڈ بلاگر تیجسو   ی سوریہ اگر آپ دیگر ہوٹلوں کی بھی تشہیر کر نا چاہتے ہیں تو او آر آر پر کافی پر ملاقات کرتے  ہیں ۔ بنگلورو ساؤتھ کے آپ کے راۓ دہندے وہاں آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۔‘آپ لیڈر پرتھوی ریڈی نے کہا کہ جب روم جل رہا تھا ، نیرو بانسری بجارہا تھا۔ جب بنگلورو ڈوب گیا تیجسوی سور  یہ میں نے دوسہ کھا یا اور ان تمام لوگوں کا مذاق اڑایا جنہوں نے انہیں ووٹ دے کر اقتدار دیا ۔ ‘‘

سور  یہ  کونشانہ بناتے ہوۓ ایک صارف نے کہا کہ ایم پی کا نام : تیجسوی سور یہ۔ حلقہ : بنگلوروساؤتھ ۔ تین دنوں کے دوران کجریوال پر 240 ٹوئٹس ۔ راہول گاندھی پر 17 ٹوئٹس ۔ اندرا گاندھی اور نہرو پر 55 ٹوئٹس ۔ مودی کی تعریف میں 137 ٹوئٹس کیے۔ بنگلورو کے سیلاب پر صفر ٹوئٹس ۔‘ کچھ نے ” سور یہ گمشدہ بھی ٹوئٹ کیا۔ بلا وجہ وہ کانگریس زیراقتدار ریاستوں میں جائیں گے مگر اب جبکہ ان کی اپنی ریاست بدترین مرحلوں سے گزررہی ہے وہ لا پتا ہیں ۔

بیشتر ٹوئٹس میں اگر چیکہ سور یہ  کونشانہ بنایا مگر چندصارفین نے سوال کیا کہ بنگلورو کے دیگر دو ایم پیز سدانند گوڑا ( نارتھ ) اور پی سی موہن (سنٹرل)  جن کا تعلق بھی بی جے پی سے ہے نے بنگلور میں بارش کے قہر سے متعلق کوئی ٹوئٹ کیوں نہیں کیا؟“ دیگر کئی ٹوئٹس میں شہر کے ارکان اسمبلی اور سیاسی طبقہ کو اس تباہی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...