موسلا دھار بارش سے وادی سلیکا ن پانی پانی۔ ستمبر کی بارش نے بنگلورو کی بربادی کے سبھی ریکارڈ توڑ دئیے،وزیر اعلیٰ نے بربادی کا الزام کانگریس پر ڈالا

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2022, 7:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍ستمبر(ایس او نیوز) شہر بنگلور کی زیر آب سڑکیں، ڈوبی ہوئی گلیاں، پانی سے بھرے ہوئے محلے چند دنوں سے بارش کے لگاتار سلسلہ نے ملک کی وادی سلیکان کے سارے نظام کو درہم برہم کر رکھا ہے-بے شمار گھر اور گاڑیاں اس شہر میں ڈوب چکی ہیں اور بارش کی وجہ سے شہر کے روز مرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں - بارش کی وجہ سے کئی نجی اسکولوں نے آن لائن کلاسوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ آئی ٹی بی ٹی کمپنیوں نے اپنے ملازموں کو گھروں سے کام کرنے کا مشورہ دیا ہے -

وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے بارش سے متاثرہ عوام کو راحت کیلئے انتظامات کی بات کرنے کی بجائے موجودہ صورتحال کیلئے سابقہ کانگریس حکومت پر سارا الزام دھر دیا - بارش کی وجہ سے شہر بنگلورو میں پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والے دواہم پمپ ہاؤزوں کو نقصان پہنچا یا جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی سپلائی متاثر رہی-شہر بنگلورو میں گزشتہ تین چار دنوں سے موسلادھار بارش کا جو سلسلہ چل رہا ہے اس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں اور ا ن بارشوں سے شہر بنگلور سنبھل نہیں پا رہا ہے کیونکہ ہر دن زوردار بارش کا سلسلہ چل رہا ہے-

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق بنگلورو میں گزشتہ 51سال کے دوران اتنی بارش نہیں ہوئی ہے جتنی گزشتہ تین چار دنوں کے دوران اس مدت میں ہوئی ہے - شہر بنگلورو میں بارش کے سبب141تالاب بھر چکے ہیں اورماہرین نے ان تالابوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو متنبہ کردیا ہے کہ وہ سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں -

ماہرین نے بتایا ہے کہ اس سے پہلے1971کے دوران بنگلورو میں 725/ایم ایم بارش ہوئی تھی جس کے ریکارڈ کو حال میں ہوئی بارش نے توڑ دیا - یکم جون سے یکم ستمبر تک بنگلورو میں جملہ899/ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے- اس میں سے یکم ستمبر اور6ستمبر کے دوران بنگلورو میں 319/ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے چار پانچ دن کے وقفہ میں بنگلورو میں اتنی تیز بارش کبھی نہیں ریکارڈ کی گئی-بنگلورو میں جون کے دوران161جولائی کے دوران132/اور اگست کے دوران332/ایم ایم بارش ہوئی ہے - یکم ستمبر سے6ستمبر تک بنگلورو میں عام طور پر27/ایم ایم بارش ہو نی چاہئے تھی اس کے مقابل تقریباً10گنا زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے- اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ شہر کے تمام آٹھ ڈیویژنوں میں 141تالاب تقریباً بھر چکے ہیں اور اگر بارش کا سلسلہ آنے والے دنوں میں یونہی جا رہی رہا تو ان کے آس پاس رہنے والوں کو اور زیادہ پریشانی ہو سکتی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...