18ماہ بعدبنگلورو میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کی چیکنگ بحال

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2021, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،21؍ستمبر (ایس او  نیوز) بنگلورو پولیس نے شراب پی کر گاڑیاں چلانے پر روک لگانے سے متعلق چیکنگ کو بحال کر دیا ہے۔ یاد رہے اس جانچ کو کورونا وباء شروع ہونے کے بعد روک دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی چونکہ کووڈ وباء پوری طرح ختم نہیں ہوئی ہے، یہ جانچ سانس کی بجائے خون کے معائنہ کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔اس چیکنگ کا آغاز جمعہ کی رات 9.30 بجے سے شروع ہوا جو آدھی رات تک جاری رہا۔ 46افراد کے خلاف اس معاملے درج کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ا س موقع پر لاپروائی سے ڈرائیونگ، گاڑیاں چلاتے وقت شعبدہ بازی، تیز رفتار سے گاڑیاں چلانے کے سلسلہ میں دیگر 1,400 افراد کے خلاف بھی معاملے درج ہوئے۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران اگر کسی پولیس افسر کو گاڑی چلانے والے کے منہ سے شراب کی بو آتی ہے تو اسے سرکاری اسپتال لے جایا جاتا ہے جہاں اس کے خون کی جانچ کی جاتی ہے۔اگر اس کا نتیجہ الکحل کے استعمال کے سلسلہ میں مثبت آتا ہے تو ایسے فرد کے خلاف معاملہ درج کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس ان کی گاڑیاں اور لائسنس بھی ضبط کر لیتی ہے۔ آج سے 18ماہ قبل کووڈ کی وجہ سے شراب کے نشہ میں گاڑی چلانے کی چیکنگ روک دی گئی تھی۔ حالانکہ اسے اس سال کے آغاز میں بحال کیا جانا چاہئے تھا، لیکن کووڈ کی دوسری لہر کے پیش نظر ایسا نہیں کیا جا سکا۔ اب جبکہ صورتحال میں بہتری آئی ہے، پھر اسے شروع کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ مہم شہر میں خصوصاً رات کی وقت شروع کی ہے۔ اس کی وجہ بھی یہ ہے کہ حال ہی میں دو جان لیوا حادثات ہوئے۔ رات کے کرفیو کے نفاذ کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لئے بھی مختلف مقامات پر پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔31اگست کو تمل ناڈو کے ایک رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت 7افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کی کار کورمنگلا علاقے میں ایک عمارت کی کمپاؤنڈ دیوار سے ٹکرا گئی۔دوسرا واقعہ 14ستمبر کو پیش آیاجس میں ایک مرد اور عورت کی الیکٹرانک سٹی فلائی اوور سے گر کر ہلاک ہو گئے جب ایک کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔