بنگلور کے کورمنگلا میں بھیانک سڑک حادثہ؛ کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کے کھمبے سے ٹکراگئی؛ کار پر سوار تمام سات افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2021, 2:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور 31/اگست (ایس او نیوز) تین خواتین بشمول  سات افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب اُن کی تیز رفتار کار  فٹ پاتھ کے کھمبے سے  ٹکرانے کے بعد ایک بینک کی عمارت سے بھی ٹکراگئی۔ حادثہ کورمنگلا میں منگلا کلیان کے قریب منگل کی اولین ساعتوں میں ایک اور دو بجے کے درمیان پیش آیا۔

مرنے والوں میں ہوسور (تمل ناڈو) کے رکن اسمبلی اور ڈی ایم کے لیڈر وائی پرکاش کے فرزند کرونا ساگر (28) اور کرونا ساگر کی اہلیہ ڈاکٹر بندو بھی شامل ہیں۔دیگر مہلوکین کی شناخت  ڈاکٹر دھنوشا (21)، ایشیتا (21) ، اکشے گویل (23)، اُتسو اور روہت (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 

حادثے کی نوعیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ موقع واردات پر ہی چھ لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ساتویں نے  اسپتال  لے جانے کے دوران دم توڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ آوڈی کار پرایر بیگس بھی لگے ہوئے تھے، لیکن ٹکر لگنے کے بعد ائیر بیگ نہیں کھلے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ  انہوں نے کارکی ٹکر مارنے کی ایک بڑی آواز سنی تھی،  آواز سنتے ہی لوگ جائے وقوع پر پہنچے اور ایمبولنس سمیت پولس کو فون کرکے حادثے کی جانکاری دی۔  چار لوگ بے حس پڑے تھے، جبکہ گاڑی کے اندر پھنسے  لوگوں کو    باہر نکالنے کے لئے  قرییب بیس منٹ لگے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ  اکشے گویل کیرالا کا رہنے والا تھا، اُتسو کا تعلق ہریانہ سے تھا ، روہت ہبلی کا اور دیگر پانچ لوگ بنگلور کے ایک ہوسٹل میں رہائش پذیر تھے۔ مرنے والوں کی عمریں 20 اور 30 کے درمیان تھی۔

حادثے میں کارکے بہت بری طرح پرخچے اُڑ گئے ہیں، کار کے اندر خون بکھرا پڑا تھا جبکہ پچھلے پہیئے بھی گاڑی سے الگ ہوگئے تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔