بنگلورو ساؤتھ ڈویژن کے ڈی سی پی اناملائی نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2019, 10:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29/مئی (ایس او نیوز) بنگلورو ساؤتھ ڈویژن کے ڈی سی پی کے انلاملائی نے آج سہ پہر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے کر ان افواہوں کو یقینی بنادیا ہے کہ وہ پولیس کی ملازمت سے علیحدہ ہورہے ہیں۔ ڈی سی پی انلامئی جے نگر ساؤتھ اینڈ سرکل پر واقع اپنے دفتر پر پہنچے تھے اور پھر سہ پہر انہوں نے اپنے استعفیٰ نامہ کی کاپی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نیل منی این راجو کو پیش کردی۔ اپنے دفتر پر عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر میرے استعفیٰ دینے کی وجوہات کے بارے میں اعلیٰ پولیس افسران وضاحت طلب کریں گے تووہ کھلے عام اپنے اس فیصلہ کے بارے میں عوام کے آگے ہی تفصیلات بتانے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے استعفیٰ سے متعلق وہ وزیر اعلیٰ کمار سوامی سے ملاقات کر کے انہیں بھی معلومات فراہم کرنے والے ہیں۔ میڈیا کے اصرار پر انہوں نے بتایا کہ اپنا یہ استعفیٰ والدین اور چند ذاتی وجوہات کی بناء پر پیش کیا ہے۔ تامل ناڈو ریاست کے کرور سے تعلق رکھنے والے اناملائی 4/ جوان 1984ء کو پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بی ای میکانیکل کی ڈگری کے ساتھ ہی ایم بی اے کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔ 2011ء میں آئی پی ایس افسر بنے۔ پہلے کارکلا ایس پی کے طور پر 3/ سال تک خدمات انجام دی تھی۔ اکتوبر 2018میں بنگلورو ساؤتھ ڈویژن کے ڈی سی پی کے عہدہ پر فائر ہوئے تھے۔ وہاں 8ماہ خدمات کے دوران ایک ایماندار پولیس افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ حالیہ دنوں میں پولیس محکمہ میں چند تبدیلیوں سے غیر مطمئن ہر کر انہوں نے پولیس کی ملازمت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ اناملائی کی مزید 24سال کی پولیس سروس باقی تھی۔ انہیں محکمہ میں آگے ڈائر کٹر جنرل آف پولیس کے عہدہ پر فائز ہونے کا بھی موقع مل سکتا تھا۔ اناملائی نے بتایا کہ پولیس سروس شروع کیے انہیں صرف 9سال کی مدت گزری ہے اور سروس کے دوران میں اپنے گھر والدین کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرنے وقت حاصل نہیں کرپاتا تھا۔ نوکری شروع کرنے بعد سے پچھلے 9برسوں میں وہ اپنے خاندان کی کسی تقریب یا شادی میں بھی آج تک شرکت نہیں کر پائے تھے۔ اپنے رشتہ داروں کی موت کے وقت ان کی آخری رسومات میں بھی وہ شریک نہیں ہو پائے تھے۔ اب وہ اپنے بوڑھے والدین کے ساتھ اپنے گاؤں میں رہنا چاہتے ہیں۔ پچھلے 6ماہ سے اس بات پر غور کرنے کے بعد آخر کار آج میں نے ملازمت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میرے سینئر پولیس افسر مدھو کر شیٹی کی موت نے مجھے اپنی زندگی کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیاتھا اور آج میں نے اپنا خاکی یونیفار م اتار دیا ہے۔ پارلیمانی انتخابات سے پہلے ہی میں عہدہ سے مستعفی ہونا چاہتا تھا۔ لیکن اس سے حکومت کو پریشان ہونے کے خیال سے انتخابات کے نتائج ظاہر ہونے کے بعد اب میں ملازمت کو خیر باد کہہ رہاہوں۔ میرے استعفیٰ سے اگر کسی کو دکھ پہنچا ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔ اب میں اپنی ہمسفر میری بیوی اور بچوں کے لیے اپنا زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ملیشیا میں تھے وہ وہاں سے آکر یو پی ایس سی کا امتحان لکھا تھا۔میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہا ہوں۔ 6ماہ تک آرام کروں گا۔ پہلے ہمالیہ ٹرکنگ کے لیے جاؤں گا پھر گھر والوں کو پورا وقت دوں گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔