آئندہ کورونا جانچ رپورٹ نگیٹیو ہونے پر د ی جائے گی ایس ایم ایس سے اطلاع۔گھروں پرہی ہوسکے گامعمولی علامات والے مریضوں کاعلاج۔ریاستی حکومت کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2020, 1:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍جولائی (ایس او نیوز)ریاستی حکومت کے محکمہ صحت وخاندانی بہبودنے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جن لوگوں کی کووِڈ جانچ رپورٹ نگیٹیو ہوگی ان کے فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔

ریاست کے مختلف مقامات پربہت دنوں سے عوام کے اندر اس بات سے بڑی الجھن پید اہوگئی تھی کہ ضلع انتظامیہ یا تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے مشکوک افراد کی جانچ کے بعد بہت دنوں تک رپورٹ موصول نہیں ہوتی اور انہیں بلاوجہ کوارنٹین میں رہنا پڑتا ہے۔ اب لگتا ہے کہ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے عوام کو ایک بڑی راحت ملے گی۔

    محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے تحت ’نیشنل ہیلتھ کیمپین‘ کے ڈائریکٹر کی طرف سے اس ضمن میں ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کووِڈ لیباریٹریز کے نوڈل آفیسر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ گلے کے تھوک کی جانچ کے بعد اگر نتیجہ منفی (نگیٹیو) نکلتا ہے تو اس بات کی اطلاع متعلقہ شخص کے فون پر نمبر پرکنڑا اور انگریزی میں مسیج کے ذریعے دی جائے۔

محکمہ نے اس مسیج کے جو فارمیٹ جاری کیا ہے اس کے مطابق اس میں مریض کی آئی ڈی (شناختی نمبر)، جانچ کا نتیجہ(نگیٹیو) اور ایک نوٹ لکھا ہوگا جس میں درج ہوگا کہ ’اگر اس شخص کو بخار، کھانسی یا سانس لینے میں تکلیف جیسی کوئی شکایت پیدا ہوتی ہے تو پھر اس کو ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 14410یا104 کال کرکے اس کی اطلاع دینا ہوگا۔

اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے اب اس بات کی بھی ااجازت دے دی ہے کہ جن لوگوں میں رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد بھی بیماری کی کوئی علامات موجود نہیں ہیں، یاپھر معمولی علامات موجود ہوں تو ایسے لوگوں کا علاج ان کے گھروں پر ہی کیا جاسکے گا۔ یہ فیصلہ بہت ہی زیادہ سنگین علامات والے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ان کے لئے اسپتالوں میں بستر اور علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کو ترجیح دینے کے لئے کیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...