بی بی ایم پی حدود میں مائیکروکنٹین منٹ زون میں اضافہ ، کووڈ کے بڑھتے معا ملات سے عوام میں خوف کا ماحول

Source: S.O. News Service | Published on 6th January 2022, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍جنوری(ایس او  نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) حدودو کے10وراڈز میں 8سے زیادہ کووڈ کے نئے معا ملات نے خوف پیدا کر دیا ہے۔ بیلندور وارڈ میں سب سے زیادہ40معا ملات سامنے آئے ہیں۔دوڈنا کندی میں 17،ہگدورو وارڈ میں 15،ایچ ایس آر لے آؤٹ میں 14،ارکیرے13،ورتور13،ہورا ماؤ12،نیو تپسندرا11، کورمنگلا10اور ہوائیسلا نگر میں 9کووڈ کے معا ملات درج ہو ئے ہیں۔شہر میں کووڈ کے معا ملات میں روزانہ اضافہ کے پیش نظر مائیکروکنٹین منٹ زون کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ایک ہی مقام پر 3سے زیادہ کووڈ کے معا ملات درج ہو نے پر ایسے علاقہ کو مائیکروکنٹین منٹ زون کے طور پر نشاندہی کی جا رہی ہے۔ اب تک شہر ں میں 154مائیکروکنٹو منٹ زون کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔بومنہلی 49،مہادیوپورہ48،ساؤتھ15،ویسٹ16، نارتھ12،یلہنکا10،داسرہلی3اور راجا راجیشوری نگر بی بی ایم پی زون میں ایک مائیکروکنٹین منٹ زون کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ بی بی ایم پی کے مہا دیو پورہ زون میں پازیٹیوٹی شرح2.45،ایسٹ زون میں 2.30،ساؤتھ زون میں 1.60،ویسٹ زون میں 1.09، یلہنکا زون میں 1.02،داسرہلی زون میں 0.99اور راجا راجیشوری نگر زون میں پازیٹیوٹی شرح0.95ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...