سابق وزیر رمیش جارکی ہولی کی گرفتاری کا مطالبہ، کانگریس کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ 

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2021, 1:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍ مارچ (ایس او نیوز) کے پی سی سی  کی جانب سے اتوار کے      دن کے  کے پی سی سی کے  دفتر کے روبروسابق  وزیر بی جے پی لیڈر میں  رمیش جارکی  ہولی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پر زور احتجاج کیا گیا ۔

  احتجاجی مظاہرے میں  ایس منوہر جی ،  جناردھن پرکاش،  آدتیہ رمیش چندرشیکھر،   پٹ راجو ، ششی بھوش، اور ویمنس یوتھ کانگریس کے کارکنونں نے بھی حصہ لیا۔   اور رمیش جارکی ہولی کا مکھوٹا پہن کر احتجاج کیا گیا اور ان کی تصویروں والے پوسٹرس جلائے گئے ۔ یہ مطالبہ کیا گیا کہ سابق وزیر رمیش جا رکی ہولی کے خلاف کبن پارک پولیس تھانہ میں درج کیس کے سلسلہ میں انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ اب تک انہیں گرفتار نہ کئے جانے پر پولیس پر ناراضگی بھی ظاہرکی گئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔