مہنگائی اور قومی اثاثوں کے فروخت کے خلاف کانگریس کا راج بھون چلواحتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2021, 11:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍ستمبر (ایس او نیوز)اشیائے ضروری اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ اور قوم کے اثاثے اور بنیادی ڈھانچے نجی اداروں کو فروخت کرنے کے خلاف کانگریسی نے آج شہر میں راج بھون چلو مارچ نکالا۔اس احتجاجی مظاہرہ کے دوران کانگریس کارکنوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے۔بنگلورو ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی اور مہیلا کانگریس کی جانب سے نکالی گئی اس احتجاجی ریلی کی قیادت سابق وزیر وکانگریس کے رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی نے کی۔ شہر کے ایم جی روڈ سے نکالے گئے اس احتجاجی مارچ کو راج بھون پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے موریا سرکل پر ہی روک کر مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔کچھ دیر بعد رہا بھی کردیا۔پٹرول،ڈیزل، رسوئی گیس اور دیگر اشیائے ضروری کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور سرکاری اداروں کی نجکاری میں مسلسل اضافہ اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف مظاہرین نے نریندر مودی اوران کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر رام لنگاریڈی نے کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت کو مہنگائی کی فکر نہیں بلکہ وہ6.25لاکھ کروڑ کے عوامی ادارے اور بنیادی ڈھانچے جس کو پچھلی حکومتوں نے تعمیر کیا تھا، مودی حکومت ان عوامی، اثاثوں کو فروخت کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس ناانصافی کے خلاف عوام کی آواز بن کر احتجاج کرے گی اور عام آدمی کو انصاف ملنے تک کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا۔اس احتجاج میں سابق وزراء کے جے جارج، کرشنا بائرے گوڈا، رکن اسمبلی رضوان ارشد، اراکین کونسل یو بی وینکٹیش، نارائن سوامی نے بھی شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔ اس احتجاج کے بعد کانگریس کے چند منتخب نمائندوں نے راج بھون میں ریاستی گورنر سے ملاقات کرکے انہیں عرضداشت پیش کرتے ہوئے اس عرضداشت کو صدر ہند کو روانہ کرنے کی درخواست کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...