بنگلورو : پروین کمار قتل کی مذمت کرتے ہوئے اے بی وی پی نے کیا ہوم منسٹر کی رہائش گاہ کا گھیراو - پولیس نے کیا لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st July 2022, 8:47 PM | ریاستی خبریں |

    بنگلورو31/ جولائی (ایس او نیوز)  بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار نیٹارو قتل  کے خلاف احتجاج درج کروانے کے لئے  بی جے پی کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے جئے محل میں واقع ریاستی وزیر داخلہ جیانیندرا آرگا کی سرکاری رہائش گاہ کا گھیراو کیا اور داخلی دروازے پر دھرنا دیتے ہوئے  ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔

    موصولہ رپورٹ کے مطابق  پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے اے بی وی پی کے  احتجاجی مظاہرین کو وزیر داخلہ کی رہائش گاہ سے باہر نکال کر منتشر کرنے کی کوشش کی تو پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشمکش شروع ہوئی ۔ مظاہرین نے ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی پر پابندی لگانے ، ہندو کارکنان کو ضروری تحفظ فراہم کرنے  اور وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔

    حالات کو بگڑتے دیکھ کر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور مظاہرین کو منتشر کر دیا ۔ اس دوران 40 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ۔ 

   پیشگی اطلاع نہیں تھی :    پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی نے کہا کہ اے بی وی پی کی طرف سے احتجاجی مظاہرے اور وزیر داخلہ کے گھر میں گھسنے کے پلان کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی ۔ ایسے واقعات کو برداشت کرنے کا سوال نہیں ہے ۔ ہمارے محکمہ کو اس تعلق سے پیشگی اطلاعات حاصل ہونی چاہیے تھیں ۔ لیکن یہ ہم سے نہیں ہو سکا ۔ اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا ۔ 

    پی ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار معطل :    وزیر داخلہ کی رہائش گاہ میں اے بی وی پی کارکنان گھسنے کی جو واردات ہوئی ہے اسے وزیر داخلہ کی سیکیوریٹی میں چوک اور فوری اقدام کرنے میں ناکامی  قرار دیتے ہوئے جے سی نگر پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی راجے صاب اور ہیڈ کانسٹیبل شرینواس مورتی  کو معطل کیا گیا ہے ۔ ڈی سی پی نارتھ ونئے کمار کے ذریعے کی گئی ابتدائی تفتیش کے بعد ان دونوں پولیس والوں کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جے سی نگر انسپکٹر کا تبادلہ ہوگیا ہے اور وہ منصب ابھی خالی پڑا ہے ۔ اس پس منظر میں پی ایس آئی راجے صاب کو ایس ایچ او کی عبوری ذمہ داری دی گئی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔