بی بی ایم پی کورونا ٹسٹ ٹیموں میں میڈیکل طلباء کی شمولیت، طبی خدمات کیلئے طلباء کو ماہانہ19 ہزارمشاہرہ دیا جائے گا

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2020, 12:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍اگست (ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے شہر میں روزانہ 50ہزار افراد کے کورونا ٹسٹ کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں بی بی ایم پی کی طرف سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ شہر میں طبی اور نیم طبی عملہ کی قلت کی وجہ سے ٹیموں کی تشکیل میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔اس کے پیش نظر بی بی ایم پی نے راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس اور محکمہ اعلیٰ تعلیم سے طلباء کی خدمات فراہم کرنے کی گزارش کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بی بی ایم پی نے راجیو گاندھی یونیورسٹی اور اس سے ملحق کالجوں کے 994پیرا میڈیکل طلباء کے علاوہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ماتحت کالجوں کے 460سائنس طلباء کی نشاندہی کی ہے۔ بی بی ایم پی ان طلباء کو کورونا ٹسٹ ٹیموں میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کالجوں کے 46طلباء میں سے 150طلباء کورونا ٹسٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ بی بی ایم پی نے پیر کے روز ان طلباء کی ٹریننگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔ طلباء کو ان کی خدمات کے لئے ماہانہ 19ہزار روپئے مشاہر دیا جائے گا۔بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ نے بتایا کہ ان طلباء کو کورونا ٹسٹ کے لئے لوگوں سے سواب کے نمونے حاصل کرنے کی تربیت دی جائے گی۔ اس کے بعد طلباء کو رونا ٹسٹ ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری رمنا ریڈی نے بتایا کہ محکمہ نے کورونا ٹسٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لئے رضا مند طلباء کی فہرست تیار کی ہے۔ یہ فہرست بی بی ایم پی کو سونپی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر کالجوں کے نیشنل سرویس اسکیم (این ایس ایس) سے جڑے طلباء نے بھی کورونا ٹسٹ میں شامل ہونے کے لئے دلچسپی دکھائی ہے۔ اس سلسلہ میں بی بی ایم پی سے بات چیت کے بعد ان طلباء کو کورونا ٹسٹ ٹیم میں شامل ہونے کے لئے تربیت دی جائے گی۔ دریں اثناء بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے راجیو گاندھی یونیورسٹی کو کورونا ٹسٹ کے لئے طلباء کی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بی بی ایم پی نے کرناٹک میں وبائی امراض کی روک تھام کے قانون 2020کے تحت راجیو گاندھی یونیورسٹی کو کورونا ٹسٹ کے لئے طلباء کی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء کو 3/ اگست تک بی بی ایم پی دفاتر میں رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر سچدانند نے بتایا کہ یونیورسٹی کی طرف سے بھی طلباء کو بی بی ایم پی کی کورونا ٹسٹ ٹیم میں شامل ہونے کی ہدایت دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔