بنگلورو: ایندھن قیمتوں میں اضافہ سے پریشان ڈرائیور کی خود سوزی

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2021, 7:58 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایندھن قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کس قدر پریشان ہے اس کی مثال کرناٹک کے شہر بنگلورو میں اس وقت منظر عام پر آئی جب ایک پریشان حال کیب ڈرائیور نے خود سوزی کر لی۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق ڈرائیور نے ایندھن قیمتوں میں ہوئے بے تحاشہ اضافہ کے سبب ابتر معاشی حالات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا۔

خود سوزی کرنے والے ڈرائیور کا نام پرتاپ گوڑا (35 سال) تھا اور وہ رام نگر کا رہائشی تھا۔ پرتاپ گوڑا نے منگل کی نصف شب میں خود سوزی کی، اس واقعہ میں وہ بری طرح جھلس گیا اور بعد میں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے کہا کہ پرتاپ گوڑا 70 فیصد تک جھلس گیا تھا کیونکہ اس نے خود کو کار میں بند کرلیا اور پٹرول چھڑک کر خود کو آگ کے حوالہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی پردیپ گوڑا کرناٹک اسٹیٹ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (کے ایس ٹی ڈی سی) کے تحت ہوائی اڈے سے ٹیکسی چلاتا تھا۔

ایئرپورٹ کے ایک عہدیدار نے صحافیوں سے کہا کہ ’’کے ایس ٹی ڈی سی کی شرحیں دیگر ایگریتیٹرز کے مقابلہ بہت زیادہ ہیں، جس کے سبب وہ زیادہ کمائی نہیں کر پا رہا تھا۔ غالباً اسی لئے ڈرائیور یہ مہلک اقدام اٹھانے پر مجبور ہوا ہوگا۔‘‘

ڈی سی پی بنگلورو شمال مشرقی ڈویزن سی کے بابا نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متوفی کو وکٹوریا اسپتال بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم تاحال اس کے اس مہلک اقدام کے پیچھے کی اصل وجوہات کو معلوم نہیں کر سکے ہیں۔‘‘ اس واقعہ کے بعد مختلف کیب ڈرائیور یونینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کے آئی اے نے ٹوئٹ کے ذریعے ایئرپورٹ پر ٹیکسی خدمات متاثر ہونے کی اطلاع فراہم کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...