بھٹکل : ضلع شمالی کینرا میں بجلی سربراہی کی مسئلہ پر وزیر توانائی کے ساتھ اراکین اسمبلی نے کی گفتگو

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2021, 1:17 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل ،25؍ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا ودھان سودھا میں اسپیکر وشویشورا ہیگڈے کاگیری اور ضلع شمالی کینرا انچارج وزیر شیورام ہیبار کی موجودگی میں کمٹہ، ہلیال اور بھٹکل کے اراکین اسمبلی نے وزیرتوانائی سنیل کمار سے ملاقات کی اور کاروار، انکولہ سرسی، ہوناوراور بھٹکل جیسے مقامات بجلی سربراہی سے متعلق مسائل پر گفتگو کی ۔

سرسی میں نئے بجلی سپلائی مرکز کے قیام اور 33 کے وی ریفرنس وغیرہ کے سلسلے میں بات چیت کی گئی ۔ وزیر موصوف کو بتایا گیا کہ کاروار کی دن بہ دن بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے وہاں بجلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے اس لئے کاروار میں ایک ذیلی مرکز قائم کرنے کے علاوہ  دیہی علاقوں میں بجلی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے چنڈیا میں ایک بجلی فراہمی کا ایک سب اسٹیشن قائم کرنا ضروری ہے ۔ چیتاکول میں سب اسٹیشن قائم کرنے کے لئے زمین کا مسئلہ کا پیدا ہوگیا ہے جسے حل کرنا ضروری ہے ۔ انکولہ تعلقہ کے ماستی کٹے میں برانچ آفیسر کا دفتر قائم کرنے ، کاروار اور انکولہ میں گیانگ مین ، لائن مین اور دیگر اسٹاف کی کمی دور کرنے کی بھی مانگ رکھی گئی ۔ کدرا منصوبہ کے تحت بے گھر ہونے والے 70 خاندانوں کے لئے مکان فراہم کرنے کا مطالبہ پیش کیا گیا ۔

اسی طرح بھٹکل سے متعلق بجلی کے مسائل کو ایم ایل اے سنیل نائک نے وزیر توانائی کے سامنے رکھا ۔ انہوں نے بتایا کہ کمٹہ کے 110kv گرڈ کی چونکہ سنگل سرکیوٹ لائن ہوناور کی طرف آتی ہے اس لئے راستے میں کہیں بھی مسئلہ پیدا ہوتو پورے ہوناور بھٹکل تعلقہ کی بجلی لائن کٹ جاتی ہے ۔ بھٹکل تعلقہ میں 110/33/11 کے وی کا سب اسٹیشن قائم کرنے کے لئے 2019 میں منظوری مل گئی ہے ، محکمہ جنگلات سے بھی گرین سگنل مل چکا ہے اس لئے جلد از جلد اس کی تعمیر ہونی چاہیے ۔ اور اس کا مرکز کا لنک بیندور سے سب اسٹیشن سے کردینا چاہیے ۔

اس کے علاوہ ضلع سے متعلقہ دیگر مسائل اور ان کے حل  پر بھی گفتگو کی گئی ۔ وزیرتوانائی نے ان تمام مسائل کو وزیراعلیٰ کے علم میں لانے اور ان کے حل کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا بھروسہ دلایا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔