کووڈ مریضوں سے وصول افزود فیس واپس کرنے کی ہدایت، بی بی ایم پی میڈیکل افسر ڈاکٹر بھاگیہ لکشمی نے منی پال اسپتال کا دورہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 1st January 2022, 11:35 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم جنوری (ایس او  نیوز) یلہنکا زونل میڈیکل افسر ڈاکٹر بھاگیہ لکشمی نے منی پال اسپتال کا دورہ کر کے اسپتال کے مینیجر کو ہدایت دی کہ کووڈ۔ مریضوں سے مقررہ فیس سے زیادہ حاصل رقم کو فوراً واپس کیا جا ئے۔بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) اسپیشل کمشنر(صحت) کی ہدایت پر منی پال اسپتال کا بی بی ایم پی زونل طبی افسران کے ایک وفد نے دورہ کیا تھا اس وقت حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فیس سے زیادہ رقم کووڈ مریضوں سے وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا اور ٹیم نے اسپتال کے طبی افسر اور دیگر ذمہ داروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ بتایا جا تا ہے کہ ریاستی حکومت نے کووڈ مریضوں کے لئے جنرل وراڈ میں علاج کے لئے 10ہزار روپئے،ایچ ڈی یو میں 12ہزار،وینٹی لیٹر کے بغیر آئسو لیشن آئی سی یو کے لئے15ہزار اور وینٹی لیٹر کے ساتھ آئی سی یو کے لئے25ہزار روپئے فیس مقرر کی ہے۔ مقرر کردہ فیس سے زائد وصول کرنے والے اسپتالوں کے خلاف کرناٹک متعدی امراض ایکٹ کی دفعہ4کے تحت،کے پی ایم ای رجسٹر کردہ کرناٹک پرائیویٹ میڈیکل ایکٹ 2017کی دفعہ11اور 11اے اور سماوی آفات ایکٹ 2005کے تحت کارروائی کی جا ئے گی۔ایک افسر نے بتا یا کہ منی پال اسپتال میں جنرل وارڈ میں موجود کووڈ مریض راہل کمار سے1لاکھ40ہزار816 روپئے وصول کئے گئے تھے ان میں سے اسپتال نے50ہزار816روپئے واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اسی طرح نروپما کمار سے71ہزار467روپئے وصول کئے گئے تھے،جس میں سے1,967روپئے واپس کئے جائیں گے اور ادیک اگروال سے وصول72ہزار788 روپیوں میں سے2,788روپئے واپس کئے جا ئیں گے۔ افسروں نے بتا یا کہ اگر کسی اسپتال میں زیادہ فیس وصول کرنے کی اطلاع ملی تو فوراً بی بی ایم پی طبی دفتر کے نبر080-22975516ہیلپ لائن نومبر080-22660000یا واٹس ایپ نمبر9480685700سے رابط کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...