بنگلور سب اربن ریل منصوبے کوریلوے بورڈ کی منظوری 148کلومیٹر طویل ریل لائن 2025تک مکمل ہونے کی امید

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2019, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍نومبر(ایس او نیوز) ریلوے بورڈ نے آخرکار بنگلورو کے سب اربن ریل منصوبے کومنظوری دے دی۔ یہ معاملہ تقریباً 3دہائیوں سے کٹھائی میں پڑاہواتھا۔ بروزپیر نئی دہلی میں ہوئے ریلوے بورڈ کے اجلاس میں یہ معاملہ پیش کیاگیا۔ بورڈنے 148.7کلومیٹر طویل چارکاریڈار والے سب اربن ریل منصوبے کومنظوری دے دی۔ بتایاجاتاہے کہ اس منصوبے کے لئے تقریباً 15ہزار 900کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ 2025 تک مکمل ہونے کی امید کی جارہی ہے۔ بورڈ کے اجلاس میں مرکزی محکمہ مالیات،نیتی آیوگ اورڈپارٹمنٹ آف امیلیمنٹیشن اینڈ امٹ ٹکس کے نمائندے بھی شریک رہے۔ اب منصوبہ منظوری کے لئے مرکزی کابینہ کو پیش کیاجائے گا۔ اجلاس کے بعد مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے سریش انگڈی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بتایاکہ اس منصوبے کے لئے ریلوے بورڈ کی منظوری مل گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ مرکزی وزیرریلوے پیوش گوئل کے ساتھ مل کر اس بات کویقینی بنائیں گے کہ یہ منصوبہ جلد ازجلد مکمل ہوجائے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس منصوبے کے لئے مرکزی کابینہ کی منظوری ایک ماہ کے اندرمل جانے کی امید ہے ریلوے افسروں نے بتایاکہ مرکزی کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد اس منصوبے کے لئے دیگر محکموں سے منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ بورڈ اجلاس میں نیتی آیوگ کے نمائندے بھی شریک تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ریلوے کے افسر ایک دودن میں ریاست کے وزیراعلیٰ اورریاستی افسروں سے مل کر اس منصوبے کے نفاذ سے متعلق بات کریں گے۔ بتایاجاتاہے کہ اس منصوبے سے متعلق ریاستی حکومت سے بات کرنے کے لئے ریلوے بورڈ کے چیرمین ونودکمار یادو بھی بنگلور آئیں گے۔ بنگلور سنٹرل کے رکن پارلیمان پی سی موہن نے سب اربن ریلوے منصوبے کو ریلوے بورڈ کی منظوری پرخوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ شہر کے دیگراراکین پارلیمان کے ساتھ ریاستی وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے اور منصوبہ کے بارے میں بات کریں گے۔بنگلور ساؤتھ کے رکن پارلیمان تیجسوی سوریہ نے بتایاکہ ریلوے بورڈ کی منظوری کے بعد اس منصوبے کی ایک بڑی رکاوٹ دورہوگئی ہے، اس منصوبے کاایک اہم مرحلہ مکمل ہوگیاہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہریان بنگلور کاسب اربن ریلوے کادیرینہ خواب جلد پورا ہوگا۔ یادرہے کہ بنگلور سب اربن ریل منصوبے کی تجویز 1983 میں سامنے آئی تھی۔ ریلوے نے اس سلسلہ میں پراجکٹ رپورٹ بھی تیارکی تھی۔ کئی مرتبہ اس منصوبے پرنظرثانی کی گئی۔ اس کے بعد اس منصوبے کے لئے تفصیلی رپورٹ تیارکرنے کی ذمہ داری رائٹس (آرآئی ٹی ای ایس) کودی گئی۔ رائٹس نے جورپورٹ تیارکی اس میں بھی کئی مرتبہ ترمیم کی گئی۔ اب ریلوے بورڈ نے جس حتمی منصوبے کومنظوری دی ہے اس کے تحت یہ منصوبہ کل 148کلومیٹر ریلوے لائن پرمشتمل ہے۔اس میں 4کاریڈار ہوں گے۔ جس میں بنگلور سٹی ریلوے اسٹیشن سے یشونت پور۔ یلہنکا۔ دیون ہلی اورایرپورٹ کے درمیان 41.4کلومیٹر ریلوے لائن،بائپناہلی، بانسواڑی۔ وہائٹ فیلڈ،یشونت پور، چکاباناوار کے درمیان 25کلومیٹر اور،کنگیری،کنونمنٹ،وہائٹ فیلڈ کے درمیان 35کلومیٹر اور بائپناہلی۔ جسندرا یلہنکا،راجن کنٹے کے درمیان 42کلومیٹر طویل سب اربن ریلوے لائن شامل ہے۔ اس منصوبے کے تحت 53سب اربن ریلوے اسٹیشن قائم ہوں گے۔ سب اربن ریل منصوبے کومنظوری ملنے سے امید کی جارہی ہے کہ شہریان بنگلور کوٹرافک کے مسئلہ سے راحت ملے گی۔ شہری ذرائع آمدورفت کے ماہر سری ہری نے بتایاکہ اس منصوبے سے شہرمیں 15تا20فیصد ٹرافک کم ہوسکتی ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف شہریان بنگلور کو فائدہ ہوگا۔ بلکہ روزگار کے سلسلہ میں ٹمکور،ڈوڈبالاپور، رام نگرم، منڈیا، اوردیگر مقامات سے روزانہ بنگلور آنے والے لاکھوں لوگوں کو راحت ملے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...