بنگلورو کے آنیکل میں کووڈ کے معا ملات میں اضافہ ، اسکول اور نرسنگ کالج کے12طلبہ سمیت27افراد کو کورونا

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 12:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 7؍دسمبر(ایس او  نیوز)بنگلورو کے آنیکل تعلقہ میں کووڈ کے نئے معا ملات درج ہو نے سے مقامی لوگوں میں دہشت کا ماحول پایا جا رہا ہے۔ وہاں کے ایک اسکول اور نرسنگ کالج کے12طلبہ سمیت جملہ27افراد کو کووڈ کی تصدیق ہو ئی ہے۔اس کے علاوہ کمپنی کے ایک اجلاس میں شرکت کرنے والے3افراد کووڈ پازیٹیو پائے گئے ہیں،لیکن اس سلسلہ میں تعلقہ انتظامیہ اور محکمہ  صحت کے افسران نے کو ئی جانکاری نہیں دی ہے۔

تعلقہ کے دھرمیندرا کے دا انٹر نیشنل اسکول کے ہاسٹل میں مقیم طلبہ کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ موصول ہوئی ہے۔اس کے علاوہ مرو سور کے سواتی نرسنگ کالج کے7طلبہ میں بھی کووڈ کی علامات پائے گئے ہیں۔تعلقہ میں کووڈ کے مزید معا ملات درج نہ ہو اس کے لئے تعلقہ انتظامیہ نے درکار اقدامات کئے ہیں۔کووڈ علامات پائے گئے طلبہ کو آنیکل کے کووڈ کئیر سنٹر میں داخل کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں تعلقہ کے میڈیکل افسر ونئے نے بتا یا کہ طلبہ کے علاوہ دیگر15افراد کو مختلف پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔جنوبی افریقہ کے ایک باشندہ کو کووڈ پازیٹیو ہوا تھا،جس نے آنیکل تعلقہ کے بھمسندرا میں موجود ایک نجی کمپنی میں منعقد اجلاس میں شرکت کی تھی۔بتا یا جا تا ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کر چکے مزید تین افراد کو کووڈ کی تصدیق ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...