بنگلورو کیمپے گوڈا ہوائی اڈہ کے ٹرمنل۔2میں دسمبر سے دیسی پروازوں کا آغاز: مینیجنگ ڈائرکٹر ہری مرار

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2022, 12:14 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍نومبر(ایس او  نیوز) کیمپے گوڈا انٹر نیشنل ایر پورٹ ٹرمنل2-میں دسمبر سے مسافروں کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگا جس کے تحت پہلے ڈمیسٹک(دیسی) پرواز شروع ہوں گے اور جنوری میں بین الا قوامی پروازوں کا آغاز ہوگا۔ مسافروں کی بھیڑ کم کرنے کے مقصد کے تحت ایر پورٹ کے ٹرمنل۔1سے متصل تعمیر ٹرمنل۔2کا افتتاح 11نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا،اور اب بنگلور انٹر نیشنل ایر پورٹ لمیٹڈ(بی آئی اے ایل) نے دسمبر کے پہلے ہفتہ سے دیسی پرواز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتا یا جا تا ہے کہ پرانے ٹرمنل کی طرز پر ڈمیسٹک(دیسی)،بین الا قوامی پرواز بھی دستیاب رہے گی۔پہلے مرحلہ میں دیسی پرواز اور بعد میں سہولت کے مطابق جنوری سے بین الا قوامی پروازوں کا آغاز ہوگا۔ بی آئی اے ایل کے مینیجنگ ڈائرکٹر ہری مرار نے بتا یا کہ گزشتہ14سال سے بنگلور ایر پورٹ جنوبی ہند کا باب الداخلہ بنا ہوا ہے،اور ٹرمنل۔2کے ذریعہ مزید فضائی خدمات فراہم کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلور انٹر نیشنل ایر پورٹ ملک میں تیسرا سب سے زیادہ مسافروں سے بھرا ایر پورٹ ہے،کورونا سے قبل سالانہ 3.3کروڑ مسافروں نے سفر کیا تھا اور یہاں سے76دیسی اور25غیر ملکی ایر پورٹس کیلئے فضا ئی سرویس مو جود ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ28فرانچائز خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ فی الوقت ٹرمنل۔1 کے مقابلے ٹرمنل۔2زیادہ مسافروں کی گنجائش والا ہے،جہاں سے اورزیادہ فضائی سرویس کی توقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...