بنگلوروایر پورٹ کے سامنے کیمپے گوڑا کا مجسمہ تعمیر ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ اشوتھ نارائن

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2019, 10:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7؍ستمبر(ایس او نیوز) شہر کے معمار کیمپے گوڑا کامجسمہ بنگلورو ایر پورٹ کے احاطے میں نصب کیا جائے گا۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے کہی۔ کیمپے گوڈا کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں سداشیو نگرکے رمنا مہا رشی پارک میں کیمپے گوڑا کے مجسمے کی گل پوشی کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمپے گوڑا کی حیات اور ان کے کارناموں کے بارے میں نئی نسلوں کومعلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے کی کوشش کے طور پر بنگلورو ایر پورٹ میں کیمپے گوڑا کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور و ایر پورٹ ناڈا پربھو کیمپے گوڑا کے نام منسوب ہے۔ اب ایر پورٹ کے سامنے کیمپے گوڑا کا بڑا مجسمہ تعمیر کیا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے کہا کہ بنگلورو شہر کے قیام میں کیمپے گوڑا کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ بیندا کالور کے نام سے قائم ایک چھوٹے شہر کو عالمی معیار کا بنگلور و شہر بنانے میں کیمپے گوڑا کا اہم کرداررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو ملک کا سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا شہر ہے۔ اس معاملے میں بنگلور ملک کے دیگر شہروں دہلی، کولکتہ،چینئی اور حیدر آباد سے آگے نکل گیا ہے۔ بنگلورو ملک میں آئی ٹی بی ٹی شعبہ کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ بنگلور کی ترقی میں کیمپے گوڑا کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...