بنگلورو میں بارش سے برا حال، ہوائی اڈے پر پانی جمع، مسافر پریشان

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2021, 11:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلورو کے کمپیگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے (کے آئی اے ایل) میں لگاتار ہو رہی بارش سے آبی جماؤ کا مسئلہ پیدا ہو گیا، جس سے بین الاقوامی مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کے روز ہوائی اڈہ احاطہ ایک ’ٹاؤن بس اسٹینڈ‘ میں بدل گیا، کیونکہ بین الاقوامی مسافروں کو ٹرمینل تک پہنچانے والے مقامی افراد مختلف ائیر پورٹ ٹرمینل کا اعلان کرتے پائے گئے۔

زبردست بارش کے سبب ہوائی اڈے کے ٹرمینل کے پاس گھٹنے تک پانی بھر جانے سے مسافروں کو کافی پریشانی ہوئی، کیونکہ ٹیکسی گھنٹوں تک پھنسی رہی اور ان میں سے کچھ بند ہو گئیں۔ کے آئی اے ایل احاطہ میں سینکڑوں کیب بارش کے پانی میں جزوی طور سے ڈوبی رہیں، جس کے بعد ان میں تکنیکی خرابی آ گئی۔

ہوائی اڈہ ٹرمینل کے سفر کے لیے اپنے سامان کے ساتھ ٹریکٹر پر سوار بین الاقوامی مسافروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی ہیں۔ حالانکہ پولیس محکمہ سمیت افسران نے پیر کی نصف شب تک حالات پر قابو پا لیا۔ سی کے بابا، ڈی سی پی (نارتھ ایسٹ ڈویژن) نے بتایا کہ ’’پولیس محکمہ، کے آئی اے ایل میں ہوائی اڈے کے افسران کے ساتھ، آبی جماؤ کو دور کرنے میں مدد کی اور دیر رات تک ٹول گیٹ کے پاس مسافر کی سہولت مہیا کرائی۔‘‘

انھوں نے کہا کہ پانی کو باہر نکالنے کے لیے پمپنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا اور سبھی سینئر افسر ہوائی اڈہ احاطہ میں حالات کے مینجمنٹ اور نگرانی کرنے کے لیے موجود تھے۔ سجیت ویجے، ڈی سی پی ٹریفک (نارتھ ڈویژن) نے کہا کہ انھوں نے منگل کی صبح حالات کا جائزہ لیا اور پانی کو نکال دیا گیا ہے۔

ہوائی اڈہ افسران نے کہا کہ ٹرمینل کے پاس کا پانی نکال دیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کے آئی اے ایل احاطہ میں نمّا میٹرو کے چل رہے کام اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کے سبب آبی جماؤ ہوا۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے تنبیہ جاری کی ہے کہ ریاستی راجدھانی بنگلورو میں لگاتار بارش جاری رہے گی اور ہوائی اڈہ افسران حالات کو سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اس درمیان زبردست بارش سے پورا سلیکان شہر متاثر ہوا، کیونکہ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی بھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے تنبیہ جاری کی ہے کہ بنگلورو اور بنگلورو دیہی ضلعوں سمیت کرناٹک ریاست کے 18 اضلاع میں زبردست بارش ہوگی۔ بیشتر اضلاع میں تالاب بھرے ہوئے ہیں اور کئی اضلاع کے لوگ سیلاب کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...