بنگلورومیں 1.59لاکھ افرادسے ماسک ضابطہ کی خلاف ورزی، ستمبرتک 3.5کروڑروپئے جرمانہ وصول

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2020, 9:32 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اکتوبر(ایس او نیوز) شہربنگلورومیں کوروناوائرس سے متاثرہونے والوں کے معاملات میں بتدریج کمی آرہی ہے مگرماسک نہ پہننے اورسماجی دوری اختیارنہ کرتے ہوئے کوروناضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعدادمیں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

بروہت بنگلورو مہانگرپالیکے (بی بی ایم پی)کے تمام آٹھوں زونوں میں ماسک نہ پہن کرکووڈضابطہ کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق 1,59,448 معاملات درج ہوئے ہیں۔ماسک نہ پہن کرکووڈضابطہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بی بی ایم پی مارشل 200روپئے جرمانہ عائدکررہی ہے۔اس طرح مارشل نے 26ستمبرتک ماسک نہ پہننے کی پاداش میں جملہ 3.5کروڑروپے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔جب سے ماسک نہ پہننے والوں پرجرمانہ کا سلسلہ شروع کیاگیا، تب سے اب تک جملہ 3,53,40,819روپئے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ سماجی فاصلہ کاخیال نہ رکھنے والے18ہزار 239/افرادسے 39,19.916 روپئے (39.19لاکھ) جرمانہ وصول کیاگیاہے۔ ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے جملہ معاملات میں 1,77,687تک اضافہ ہواہے اورجرمانہ وصولی کی شرح 3.92 (3,92,60,735)کروڑروپئے تک جاپہنچی ہے۔اس میں جرمانہ کی وہ رقم بھی شامل ہے جب سختی کرتے ہوئے جرمانہ کی رقم 1000روپئے کی گئی تھی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...