بنگال انتخابات: شوسینا نے بھی کیا ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2021, 11:54 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا،5؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بنگال کی شیرنی قرار دیتے ہوئے شیوسینا نے جمعرات کے روز اسمبلی انتخابات میں ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا۔ شیو سینا کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا ممبر سنجے راؤت نے انھیں’’بنگال کا شیرنی ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار ’’دیدی بمقابلہ سبھی‘‘ہے اور کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کرسکے گا ۔مغربی بنگال کے انتخابات 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مراحل میں ہوں گے اور اس کے نتائج 2 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔

راؤت نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا کہ ’’ہماری خواہش ہے کہ ممتا دیدی ایک بار گرجتے ہوئے کامیاب ہوجائیں ‘‘ خیال رہے کہ بی جے پی کی ایک طویل عرصے حلیف جماعت رہی ہے مگر 2019میں اسمبلی انتخابات کے شیو سینا نے وزیر اعلی ٰ کے سوال پر بی جے پی سے رشتہ توڑ کر کانگریس اور نیشلسٹ کانگریس سے ہاتھ ملالیاتھا۔

گزشتہ دنوں ممتا بنرجی سے راشٹریہ جنتادل کے لیڈر تیجسوی یادو نے ملاقات کی تھی اور ممتا بنرجی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ممتا بنرجی نے 8مرحلے میں پولنگ کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد یادو جیل میں ہیں ، بہار میں دھوکہ دے کر جیت کر حاصل کی گئی ہے ۔راشٹریہ جنتادل بہار میں کانگریس کی حلیف جماعت ہے اس کے باوجود تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کا مقصد بی جے پی کو روکنا ہے اس لئے وہ ممتا بنرجی کی حمات کررہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ میں انتخاب لڑوں یا آر جے ڈی بات برابر ہے

سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مغربی بنگال میں بی جے پی کےپروپیگنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقابلہ صرف ممتا بنرجی ہی کرسکتی ہیں اس لئے ہم بنگال میں امیدوار نہیں دیں گے اور ممتا بنرجی کی حمایت کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہانک کانگ نےہندوستان،پاکستان اور فلپائن کی پروازوں پر لگائی دو ہفتوں کی پابندی

کورونا وبا کےپھیلاؤ کےپیش نظر ہانگ کانگ نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ اگلےدوہفتوں کےلئےہندوستان، پاکستان اور فلپائن سےآنےوالی پروازوں پر پابندی لگارہا ہے۔ہانگ کانگ نےان تین ممالک سےآنےوالی تمام پرواز یں معطل کر دی ہیں۔ہانک کانگ کےذمہ داران اس کی وجہ کووڈ19 کے ایشیائی ممالک میں ...

مدھیہ پردیش میں کووڈ کا قہر، 30 اپریل تک کورونا کرفیو کا نفاذ

مدھیہ پردیش میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کا قہرجاری ہے۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد جہاں اڑسٹھ ہزار کو تجاوز کر گئی ہیں وہیں پچھلے چوبیس گھنٹےمیں ریاست میں کورونا کے بارہ ہزار دو سو اڑتالیس نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔

کووڈ بحران سے نمٹنےکےلیے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیراعظم مودی کو دیئے یہ 5اہم مشورے

ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں ہر حلقے سے تشویش کا اظہار کیاجارہا ہے۔ اسی ضمن میں ملک کے سابق وزیراعظم، کانگریس کے سینئر ترین رہنما اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر منموہن سنگھ  نے وزیراعظم نریندر مودی کو کووڈ۔19 کے بحران سے ...

بہار میں15 مئی تک اسکول ، کالج اور تمام مذہبی مقامات بند ،رات کا کرفیو نافذ

ہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں پر لاک ڈاﺅن کا اشارہ دیتے ہوئے باہر سے آنے والے لوگوں سے جلد سے جلد لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہاکہ وبا کی روک تھام کیلئے فی الحال ریاست میں ” رات کا کرفیو“ سرکاری دفاتر میں کام کی مدت کم کرنے ، سبھی ...