ہڑتال پر ممتابنرجی سے بات چیت کے لیے ڈاکٹروں نے رکھی شرط، کہا، جگہ اوروقت ہم طے کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th June 2019, 9:46 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 16 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی اپیل کے بعد جونیئر ڈاکٹر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔جونیئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم صوبے کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ بات چیت اور بحث کرنا چاہتے ہیں،اگرچہ اس میٹنگ کی جگہ ہم طے کریں گے۔ممتا بنرجی نے ہمیں بند کمرے میں میٹنگ کے لئے بلایا ہے، لیکن ہم بند کمرے میں ان کے ساتھ میٹنگ کس طرح کر سکتے ہیں، کیونکہ اس جنگ میں مکمل ریاست ہمارے ساتھ ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کے لئے انا کی لڑائی بن چکی ہے، لیکن ہمارے لئے یہ وجود کی لڑائی ہے۔ڈاکٹروں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ جن جونیئر ڈاکٹر پرباہا مکھوپادھیائے پر حملہ کیا گیا، ان سے سی ایم ممتا بنرجی ملاقات کریں،یہ کوئی اچانک حملہ نہیں تھا، بلکہ منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا حملہ تھا۔ان کا کہنا ہے کہ پوری ریاست میں 230 سے زیادہ بار ڈاکٹروں پر حملے ہوئے، لیکن ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ ڈاکٹروں میں ہونے والے حملے کے 99 فیصد معاملات کو سنجیدگی سے دیکھا جاتا ہے اور کارروائی کی جاتی ہے۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ممتا بنرجی نے کہا کہ جب وہ ایس ایس کے ایم ہاسپٹل گئیں، تو ان پر حملہ ہوا، جو سچ نہیں ہے،وہ بیریکیٹ کے گھیرے میں تھیں اور ہم لوگ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے صرف نعرے لگا رہے تھے۔ممتا بنرجی ہمارا موازنہ پولیس سے کرتی ہیں،ہم پولیس کا احترام کرتے ہیں، لیکن ان لوگوں کو ٹریننگ اور ہتھیار دیئے جاتے ہیں۔وہیں ہم لوگوں کو ہتھیار چلانے کے لئے ٹریننگ نہیں دی جاتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ممتا بنرجی کہہ رہی ہیں کہ یہ باہر کے لوگوں کی تحریک بن چکی ہے، لیکن ہم کہتے ہیں کہ یہ صرف جونیئر ڈاکٹروں کی تحریک نہیں ہے،یہ پورے ملک کے صحت محکمے کی تحریک ہے، اگرچہ ہم اس پر بحث کرنا چاہتے ہیں اور تعطل کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...