بنگال: نماز کی مخالفت میں بی جے پی ’یوتھ ونگ‘کے کارکنوں نے سڑک پر کیا ہنومان چالیسا 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2019, 11:38 PM | ملکی خبریں |

ہاورہ، 26 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی کی یوتھ ونگ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ نے کولکاتہ کے قریب ہاوڑہ میں جمع ہو کر اور سڑک پر بیٹھ کر ہنومان چالیساکاپاٹھ پڑھا۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کو مسلمانوں کے نماز پڑھنے کے دوران سڑک بندہونے کی مخالفت کی ہے۔ذرائع کے مطابق بی جے پی یوتھ ونگ کے مقامی سربراہ اوپی سنگھ نے کہاکہ ممتا بنرجی کی حکومت میں ہم نے دیکھا ہے کہ گرینڈ ٹرنک روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کو نماز کے لئے جمعہ کو بند کر دیا جاتا ہے۔ ایمبولینس پھنسنے سے مریضوں کی موت ہو جاتی ہے، بچے وقت پر اسکول اور لوگ اپنے آفس نہیں پہنچ پاتے۔وہیں دوسری طرف لوک سبھا رکن ایس ایس اہلوالیا کی قیادت والے بی جے پی کے ایک وفد نے منگل کو پارٹی سربراہ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مغربی بنگال کے بھاٹپاڑا علاقے میں تشدد پر اپنی رپورٹ سونپی اور الزام لگایا کہ مقامی پولیس امتیازی طریقے سے کام کر رہی ہے۔ پارٹی میں رہنما ستیہ پال سنگھ اور بی ڈی رام بھی تھے۔ دونوں ریٹائرڈ پولیس افسر ہیں۔ یہ وفد ہفتہ کو بھاٹپاڑا گیا تھا۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے اس شہر میں جمعرات کو جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 11 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ شاہ کو رپورٹ سونپنے کے بعد اہلوالیا نے الگ الگ فرقوں سے منسلک دو گروپوں کے درمیان تشدد کے دوران پولیس کی کارروائی کو لے کر سوال اٹھائے۔ اہلوالیا نے بتایاکہ 'وہاں لوگ اپنا کام نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ پولیس میں ان کا اعتماد ختم ہو گیا۔ پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے یا امتیازی رویہ اپناتی ہے۔ ' انہوں نے کہا کہ پولیس نے وفد کو علاقے میں جانے سے روکنے کی کوشش کی اور دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے انہیں ہوائی اڈے پر روک دیا۔ اہلوالیا نے کہا کہ رپورٹ میں انہوں نے تشدد متاثرین کو مالی مدد اور ان کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...