بینندور مرڈرمعاملہ میں نیا خلاصہ: قاتلوں نے بدلہ لینے کے لئے صرف ہاتھ پیر توڑنے کا منصوبہ بنایا تھا

Source: S.O. News Service | Published on 29th August 2020, 1:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،29/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل کے مضافات بینندورمیں 14اگست کو پدمیا نائک کا جو قتل ہواتھااس سلسلے میں مزید تین ملزمین کی گرفتار ی کے بعد اب نیا خلاصہ ہوا ہے کہ ملزمین نے پدمیا کے ہاتھ پیر توڑ کر اس سے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کا منصوبہ بنایاتھا، لیکن حملہ کرتے وقت جوش میں ہوش کھوجانے کی وجہ سے انہوں نے اس کے سر پر بھی سخت چوٹ لگائی جس کی وجہ سے پدمیا ہلاک ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مقتول پدمیا نائک کے خاندان والوں اور اب اس کے قتل میں ملزم افراد کے خاندان والوں کے بیچ گزشتہ چھ سات سال سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ ان دونوں خاندانوں کے بیچ کا پراناجھگڑا لاک ڈاؤن کے درمیان بھی ابھر کر سامنے آگیا۔ امسال جولائی میں پھر ایک بار ان دونوں گروہوں کے درمیان مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا تھا۔اور یہ معاملہ بھی عدالت پہنچ گیا تھا۔ قتل کے الزام میں گرفتار افراد کے خاندان والے اس جھگڑے میں زخمی ہوئے تھے اور ابھی تک وہ پوری طرح صحت یاب نہیں ہوسکے تھے۔ اس سے ان لوگوں کے دلوں میں دشمنی اور بدلہ لینے کی خواہش بھڑک گئی۔

ملزمین میں سے کچھ لوگ کولہاپور اور دوسرے مقامات پر ملازمت کررہے تھے۔ حال ہی میں ایک شادی میں شرکت کی غرض سے وہ سب گاؤں میں واپس لوٹے تو شادی کے گھر میں تمام لوگوں نے پدمیانائک کو قابو میں رکھنے کے لئے سبق سکھانے کی ضرورت پر اتفاق کرلیا۔شادی کے گھر میں منصوبہ بنایا گیا کہ پدمیاکو گھیر کر اس طرح ماراجائے کہ اس کے ہاتھ پیرٹوٹ جائیں اور وہ بھی معذور ہوجائے۔

مگر 14اگست کو جب اپنے منصوبے پر عمل کرنے کا موقع ملا تو ملزمین اس قدر جوش میں تھے کہ انہوں نے لوہے کی سلاخوں، ڈنڈوں او ردوسرے ہتھیاروں سے پدمیاپر سخت ضربیں لگائیں جو اتفاق سے پر اس کے سرپر بھی لگیں اور اس نے دم توڑدیا۔ قتل کے بعد کچھ لوگ مہاراشٹرا کے کولہا پور اور دوسرے شہروں کے لئے نکل گئے تو کچھ فرار ہوکر قریبی جنگل میں چھپ گئے۔ پولیس نے ان میں سے اب تک 11ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مزید 2ملزمین اب بھی فرار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔