نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد اسٹوکس کا بڑا بیان، ’’میں زندگی بھر معافی مانگتا رہوں گا‘‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2019, 11:29 AM | اسپورٹس |

لندن،18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرکٹ عالمی کپ کی 44 سالہ تاریخ میں انگلینڈ کو پہلی بار ورلڈ چمپئن کا درجہ دلانے میں اہم کردار نبھانے والے بین اسٹوکس ’ہیرو‘ کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔ لیکن جو کچھ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کے دوران ہوا، اس سے اسٹوکس افسردہ بھی ہیں۔ انگلینڈ کی جیت کے لیے اسٹوکس نے بھرپور کوشش کی لیکن ساتھ ہی اوور تھرو میں ملے جس 6 رن کی بدولت نیوزی لینڈ کو شکست ملی، اس کا افسوس انھیں ہمیشہ رہے گا۔ ایک بیان میں انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میں نے کین ولیمسن سے کہا کہ میں زندگی بھر اس چیز کے لیے معافی مانگتا رہوں گا۔‘‘

دراصل عالمی کپ کے فائنل میں اوور تھرو میں انگلینڈ کو ملے 6 رن پر زبردست تنازعہ برپا ہے اور دنیا بھر کے کرکٹ شیدائی امپائروں کے فیصلے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اسی درمیان پانچ بار بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کر چکے سائمن ٹفل نے کہا تھا کہ کرکٹ ضابطوں کے مطابق انگلینڈ کو 5 رن ملنے چاہیے تھے۔ جب آئی سی سی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو اس کے ترجمان نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ’’امپائر کے کسی بھی فیصلے پر تبصرہ کرنا ان کی پالیسی کے خلاف ہے۔‘‘

میڈیا ذرائع سے یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ بین اسٹوکس نے میدان میں موجود امپائروں کو اوور تھرو پر ملے چار رن واپس لینے کو کہا تھا۔ یہ خبر واقعی دلچسپ ہے اور برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل کے مطابق جیسے ہی امپائر نے اوور تھرو پر چوکا دیا تو اسٹوکس نے امپاروں سے کہا کہ وہ اس چار رن کو واپس لے لیں۔ یہ بات انگلینڈ کے تیز گیندباز جمی اینڈرسن نے ایک اسپیشل شو کے دوران کہی۔

واضح رہے کہ عالمی کپ فائنل میچ کے دوران بین اسٹوکس جب آخری اوور میں رن کے لیے دوڑ رہے تھے تبھی مارٹن گپٹل کا ایک تھرو ان کے بیٹ پر جا لگا اور گیند باؤنڈری لائن کے پار چلی گئی۔ اس وجہ سے امپائر نے انگلینڈ کو 6 رن دے دئیے جس کے بعد انگلینڈ میچ ٹائی کرانے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد سُپر اوور کے ذریعہ نتیجہ نکالنے کی کوشش کی گئی، لیکن اس میں بھی میچ ٹائی رہا۔ بالآخر زیادہ باؤنڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن قرار دے دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

جب گیند ہاتھ میں ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میں راجہ ہوں: محمد شامی

طویل انتظار کے بعد آخر کار انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں کنگز الیون پنجاب کی نظرپہلی بار خطاب پر ہے۔ تاہم کنگز الیون پنجاب کے لئے فاسٹ بولر محمد شامی کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم ہوگی۔ محمد شامی نے کہا ...

ای سی بی کو کورونا کی وجہ سے ہوا بڑا نقصان،20 فیصد ملازمتوں میں ہوگی کمی

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ6 ماہ میں کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی ٹیم چار ماہ بعد میدان میں واپس آئی، لیکن اس کے باوجود کووڈ کی وجہ سے ای سی بی معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ای سی بی اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کرے گا جو 62 ملازمتوں کے مترادف ...

آئی پی ایل 2020: کوچ کمبلے نے کہا: کرس گیل کا کردار اہم ہوگا

کنگز الیون پنجاب کی نظر انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے پر ہے۔ انیل کمبلے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کررہے ہیں، جبکہ کے ایل راہل کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سیزن میں 41 سالہ کرس گیل کا ...

رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال میں لگائی سنچری،عالمی ریکارڈ کے لیے مزید9 گول کی ضرورت

اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال میں 100 گول اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے۔ منگل کو پرتگال کی نیشنل لیگ میں سویڈن کے خلاف 2-1 سے فتح کے دوران رونالڈو نے یہ کارنامہ انجام دیا۔35 سالہ رونالڈو نے فری کک پر 25 میٹر کے فاصلے سے ٹیم کا پہلا گول اسکور ...