بیلتنگڈی : ریاست میں لگی ہے غیر اعلان شدہ ایمرجنسی ۔ کانگریسی لیڈر وسنت بنگیرا کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2021, 1:23 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بیلتنگڈی، 25؍ستمبر (ایس او نیوز) مندروں کو منہدم کرنے کی ریاستی  پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے اور کانگریسی لیڈر وسنت بنگیرا نے الزام لگایا کہ حکومت کی طرف سے  ریاست میں غیر معلنہ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جس کے چلتے احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے ۔

وسنت بنگیرا نے کہا کہ عوام کی ناراضی سے گھبرائی ہوئی حکومت کی طرف سے مظاہرے کے لئے مائک استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔ لیکن اس عوام دشمن حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل لائیل وینکٹرمنا مندر اور کنیاڈی شری رام کشیترا کے معاملہ میں بھی بی جے پی والوں نے مخالفانہ سیاست کی تھی ۔ اس وقت میں نے ہی ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اور ان مندروں کو بچایا تھا ۔ اب بھی تعلقہ کے کسی بھی مندر کو چھونے کی کوشش کی جائے گی تو اسے روکنے کے لئے  میں آگے بڑھوں گا۔

بلاک کانگریس صدر رنجن جی گوڈا اور شئیلیش کمار کی قیادت میں منعقدہ اس مظاہرے میں کانگریسی لیڈران اور کارکنان نے لائیل وینکٹرمنا مندر سے سنتے کٹَے آئیپا گوڈی تک جلوس نکالا جس میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین نے کانگریس پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ زعفرانی جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر سابق وزیر گنگا دھر گوڈا نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔