مینگلور کے قریب بیلتنگڈی میں بے قابو آٹو رکشہ ندی میں گر گیا - ایک خاتون فوت - ڈرائیور سمیت دیگر  تین افراد زخمی 

Source: S.O. News Service | Published on 5th February 2023, 12:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلتنگڈی ،5 / فروری (ایس او نیوز) مسافروں کو لے جا رہا آٹو رکشہ بے قابو ہوکر ندی میں گرنے سے صفیہ (57 سال) نامی خاتون فوت ہوگئیں اور مریمّا (23 سال) اور محمد اشرف (35 سال) نامی دیگر 2  مسافروں کے علاوہ آٹو ڈرائیور ابوبکر صدیق (21 سال) زخمی ہوگئے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کھاجور میں عرس کی تقریب میں شرکت کے بعد صفیہ کے گھر والے واپس لوٹ رہے تھے ۔ کاپ چڑاو کے پاس رکشہ ڈرائیور کے ہاتھ سے بے قابو ہوگیا اور مورتیونجیا ندی میں جا گرا ۔ صفیہ رکشہ کے ساتھ ندی میں غرقاب ہوگئی جبکہ زخمی ہونے والے افراد رکشہ سے پھسل کر ندی کے پاس کھائی میں سوکھی زمین پر گر گئے تھے ۔  
    
مقامی لوگوں نے حادثہ کے بعد ندی میں اتر کر صفیہ کی لاش باہر نکالی اور کھائی میں موجود زخمیوں کو اوپر لانے کے بعد علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کرنے کا انتظام کیا ۔ 
    
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موتیونجیا ندی کے اس مقام پر گزشتہ ایک مہینے میں یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے ، کیونکہ یہاں ندی کنارے پرکوئی رکاوٹ یا دیوار نہیں بنی ہے اس  لئے یہاں اکثر حادثے ہوتے رہتے ہیں ۔ اب اس حادثے کے فوری بعد وہاں رکاوٹی دیوار کے طور پر مٹی کے گولے بنا کر ندی کے کنارے رکھوائے گئے ۔ 
    
اس ضمن میں بیلتنگڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل چیک پوسٹ پر بغیر کسی دستاویزات کے قریب گیارہ کلو چاندی ضبط

کرناٹک میں  الیکشن کمیشن کی جانب سے  انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے سے پہلے ہی  کرناٹک کی سرحدوں اور اضلاع کی  سرحدوں کے چیک پوسٹ پر  گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت بھٹکل  سرپن کٹہ چیک پوسٹ پر   ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک کار پر سے قریب گیارہ  ...

کاروار: امبیڈکر بھون کے سنگ بنیاد کی تقریب میں رکن اسمبلی کا بینر : الیکشن کمیشن کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مقامی لوگو ں کی مخالفت

   دلتوں کی  ترقی کے لئے تعمیر  کئے جانے والے امبیڈکر بھون  کی سنگ بنیاد کے موقع پر کاروار رکن اسمبلی روپالی نائک کی تصویروالے بینر کو چسپاں کئے جانے کو لے کراُس وقت تنازعہ کھڑا ہوگیا جب بلاک کانگریس صدر سمیر نائک نے   سنگ بنیاد کی تقریب میں ہی روپالی نائک کو آڑے ہاتھ لیا۔

ہلیال : ایس ایل گھوٹنیکر پر جعلی دستاویزات پیش کرکے 40لاکھ روپیوں کا قرضہ لینے کا الزام : پولس تھانے میں شکایت درج

سابق رکن پریشد ایس ایل گھوٹنیکر پر  جعلی دستاویزات تیارکرکے 40لاکھ روپئے کا قرضہ لے کر اپنے نجی اکاؤنٹ میں  جمع کرنےکا  الزام عائد کرتےہوئے ہلیال پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے۔ چھترپتی شیواجی ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر رائینا ایس ارسینگیری نے 24مارچ کو ایس ایل گھوٹنیکر کے ...

شموگہ کے شکاری پور میں ریزرویشن کو لے کر کیا گیا احتجاج تشدد میں تبدیل؛ پولس لاٹھی چارج

منصف سداشیو کمیشن کی رپورٹ مرکزکو سفارش کئے جانے والے حکومتی فیصلے کی مخالفت میں پیر کو بنجارہ طبقےکا  احتجاج فساد کا روپ لینےکی وجہ سے سرکل انسپکٹر سمیت چار پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مشتعل عوا م بی جےپی پارلیمنٹری کمیٹی کےممبر بی ایس یڈیورپا کے گھر پر پتھراؤ کرتےہوئے گھر ...

عتیق احمد سخت سیکوریٹی میں الہ آباد جیل منتقل۔ آج اُمیش پال اغوا کیس کاسنایا جائے گا فیصلہ

یوپی پولیس  پیر کو سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کو لے کر الہ آباد پہنچ گئی جہاں انہیں نینی جیل کے ہائی سیکوریٹی بیرک میں  رکھا گیا ہے۔ان کے ساتھ ہی ان کے بھائی اشرف کو بھی بریلی کی جیل سے الہ آباد کی جیل میں  منتقل کردیاگیا ہے۔ دونوں بھائیوں کو منگل کو ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں ...

بلقیس بانو کے زانیوں کی رِہائی معاملہ پر سپریم کورٹ نے مرکز اور گجرات حکومت سے مانگا جواب

سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری اور اس کے کنبہ کے اراکین کے قتل کے قصوروار 11 لوگوں کی وقت سے پہلے رِہائی کے خلاف داخل عرضی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اس جرم کو اندوہناک بتایا۔

مودی حکومت کے خلاف 18 اپوزیشن پارٹیاں متحد

18 اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین نے کل کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی،جس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت ختم ہونے کے بعد انہیں بطور رکن پارلیمنٹ الاٹ بنگلہ خالی کرنے کے لئے بھیجے گئے نوٹس کے پیش نظر تبادلہ خیال کیا اور تمام جماعتوں کے رہنماؤں ...

کرناٹک کے امیر شریعت نے مسلمانوں کو ریزرویشن سے محروم کرنے کے فیصلہ کو بتایا سراسر غلط اور غیر دستوری

کرناٹک کی ریاستی حکومت کی جانب سے 2B category کے ذریعے مسلمانوں کو ملنے والا 4 فیصد ریزرویشن چھین کر مبینہ طور پر مسلم دشمنی کا اظہار کیا ہے اور حکومت کے اس اقدام سے اس کا اصلی چہرہ کھل کر سامنے آیا ہے۔

مینگلور: حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کے دوران پہاڑی کی مٹی کھسک گئی؛ تین مزدور ہلاک

نجی مکان کے پچھلے حصے میں حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کے دوران پہاڑی پر سے مٹی کھسک کر مزدوروں پر گرنے کے نتیجے میں تین مزدور مٹی کے اندر ہی زندہ دفن ہوگئے۔ واردات مینگلور سے قریب 85 کلو میٹر دور ضلع دکشن کنڑا کے سولیا  تعلقہ کے گرومپو  میں سنیچر دوپہر کو  پیش آئی۔