بیلتنگڈی، 4؍ اپریل(ایس او نیوز) شانتی نگر میں رات کے وقت پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک بس الٹ گئی جس کی وجہ سے 15 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس میں سوار مسافر میسور سے دھرمتھلا میں شادی کے لئے جارہے تھے۔ بس میں 30 مسافر سوار تھے۔اچانک بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک پر الٹ گئی ۔ مقامی افراد نے بس میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو باہر نکالنے اور انہیں اجیرے اور بیلتنگڈی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کرنے کی کارروائی انجام دی۔
بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے تین بچوں سمیت چار افراد کی حالت سنگین ہے۔