بیلتنگڈی : شوہر نے لکڑی کے ٹکڑے سے پیٹ کر بیوی کو کردیا ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2021, 11:39 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلتنگڈی،9؍جنوری ( ایس او نیوز)شراب کے نشے میں  مدہوش جونسن (47سال)  کے ذریعے اپنی بیوی  سومیا (40سال )کو لکڑی کےٹکڑےسے پیٹ کر ہلاک کرنے کی واردات نیریا گاؤں میں پیش آئی ہے جس کے بعد جونسن کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی ’ربر ٹیاپر‘ کے طور پر کام کررہے تھے۔ پچھلے کچھ عرصے سے جونسن ، اس کے والد میتھیو اور اس کی ماں میری کی طرف  سومیا کو معمولی باتوں پر جسمانی اور ذہنی ہراسانی کاسامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اسی طرح کے ایک جھگڑے کا نتیجہ یہ ہوا کہ جونسن نے جمعرات کی شب 11بجے ایک لکڑی کےٹکڑے سے بیوی  سومیا پر حملہ کردیا اور وہ بری زخمی ہوگئی۔ کچھ مقامی افراد کی مدد سے اس کو اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی مگر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

سومیا کے بھائی سنوج فرنانڈیز نے اس معاملےکے تعلق سے دھرمستھلا پولیس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بیلتنگڈی پولیس نے بیوی کو ہلاک کرنےکے الزام میں جونسن کو گرفتار کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...