بیلتنگڈی : موٹر بائک حادثہ میں ایک شخص ہلاک دوسرا شدید زخمی
بیلتنگڈی، 26/ جنوری (ایس او نیوز) آلدور کے قریب وستھارے میں موٹر بائک اسکڈ ہوگئی جس کے بعد بائک سوار سڑک پر گر گیا اور ٹریکٹر کی زد میں آنے سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔
اس درد ناک حادثہ میں فوت ہونے والے شخص کی شناخت سلیمان (35 سال) کے طور پر کی گئی ہے ، جبکہ اس کے ساتھ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار اشرف شدید زخمی ہوا ہے اور اسے علاج کے لئے منگلورو کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
سلیمان کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک میستری کے طور پر مزدوری کرتا تھا اور جب حادثہ پیش آیا تب وہ چکمگلورو میں واقع اپنی بہن کے گھر جا رہا تھا۔