بیلتنگڈی: بی جے پی لیڈر کی ملکیت والے ہوٹل اسٹاف پر گینگ کا حملہ۔ 6 ملزمین گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 25th January 2021, 12:25 PM | ساحلی خبریں |

بیلتنگڈی،25؍جنوری (ایس او نیوز) بی جے پی مائناریٹی سیل اجیرے کے لیڈر کی ملکیت والے 'ایمپائر' ہوٹل میں گھسنے اور وہاں کے اسٹاف پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 6 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت اجیت کمار، ارون کمار، اشیت کمار، پرمیشور اور نوین کے طور پر کی گئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ملزمین رات کے وقت محمد الطاف نامی ہوٹل کے ایک اسٹاف کے انتظار میں باہر گھات لگائے ہوئے تھے۔ جب الطاف آرڈر کی ڈیلیوری دے کر واپس لوٹا تو ان لوگوں نے اس پر دھاوا بول دیا۔ مگر وہ ان کے شکنجے سے بچ کر بھاگتے ہوئے ہوٹل کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزمین بھی اس کا پیچھا کرتے ہوئے ہوٹل میں گھس گئے اور اسے زد وکوب کیا۔
    معلوم ہوا ہے کہ کچھ دن پہلے ملزمین ہوٹل میں آئے تھے اور اس وقت ہوٹل اسٹاف سے ان کا جھگڑا ہوا تھا۔ یہ حملہ بھی اسی جھگڑے کا شاخسانہ سمجھا جاتا ہے۔

سب انسپکٹر نند کمار نے فوراً جائے واردات پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔ بیلتنگڈی پولیس نے پندرہ ملزمین کے خلاف کیس درج کرلیا ہے جن میں سے چھ کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مزید لوگوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی