بیلتنگڈی : زہریلے مشروم کھانے سے باپ اور بیٹے کی موت 

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 4:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلتنگڈی،22 ؍ نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے پوڈویٹو نامی گاوں میں جنگل سے لائے ہوئے زہریلے مشروم انجانے میں کھانے کی وجہ سے ایک خاندان کے دو افراد کی موت واقع ہوگئی جن کی شناخت گوروا (75 سال) اور اس کے بیٹے اوڈی (45 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق متاثرہ خاندان تین افراد پر مشتمل ہے اور انتہائی غربت اور افلاس کا شکار ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دو افراد کی لاشیں ان کے گھر کے سامنے پڑی ہوئی پائی گئیں ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان دونوں نے جنگل سے لائی گئی مشروم پکا کر کھائی ہوگی اور وہ زہریلی مشروم رہی ہوگی ۔ گوروا کا دوسرا بیٹا چونکہ گھر پر موجود نہیں تھا اس لئے وہ زندہ بچ گیا۔
    
دھرمستھلا پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔