بیلتنگڈی:کیرالہ میں نکسل وادیوں کے انکاؤنٹر کے بعد بیلتنگڈی کے علاقوں میں اینٹی نکسل فورس نے تیز کردی تلاشی مہم
بیلتنگڈی 30/اکتوبر (ایس او نیوز) کیرالہ کے حدود میں پیش آئے ایک انکاؤنٹر میں 3نکسل وادی مارے جانے کے بعد اینٹی نکسل فورس نے جنوبی کینرا کے بیلتنگڈی اور اس سے متصل علاقوں میں تلاشی مہم تیز کردی ہے۔
خیال رہے کہ بیلتنگڈی تعلقہ کے ناراوی، کوتھلور، نوارا، ایلے نیرو، سولکیری، موگرو، شیرالو،ڈیڈوپے، کولّی، کاریالا وغیرہ میں اینٹی نکسل فورس ہمیشہ اپنی نگرانی بنائے رکھتی ہے۔ یہاں کے نیشنل پارک علاقے میں ماضی میں نکسل وادیوں کی سرگرمیاں ہوتی رہی ہیں۔لیکن نکسل لیڈر ساکیت راجن کو ما ر گرانے کے بعد نکسلیوں کے ہلچل یہاں کم ہوگئی تھی۔
سمجھا جارہا تھا کہ کیرالہ اور کرناٹکا کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں نکسل وادیوں کی سرگرمیاں تھم گئی ہیں، لیکن اچانک کیرا لہ میں تین نکسلائٹس کے مارے جانے کے بعد کرناٹکا سرحدی اور نکسل واد سے متاثرہ علاقوں پر نگرانی تیز کردی گئی ہے۔