بیلتنگڈی: ’سیلاب فنڈ‘ کا حساب طلب کرتے ہوئے کانگریس نے کیا ایم ایل اے کا گھیراؤ

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2020, 11:33 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،25؍اگست (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی کے اراکین نے بی جے پی رکن اسمبلی ہریش پونجا کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرا اور گھیراؤ کرتے ہوئے ’سیلاب راحت کاری فنڈ کے تحت جمع اور خرچ کی گئی رقم کا حساب و کتاب طلب کیا۔

اس گھیراؤ کی قیادت سابق کانگریسی رکن اسمبلی وسنت بنگیرانے قیادت کی۔اس دوران وسنت بنگیرااور دیگر مظاہرین اورپولیس کے درمیان زبانی تکرار بھی ہوئی اور تھوڑی سی دھکم پیل بھی ہوئی۔پولیس نے بڑی مشقت سے مظاہرین کو ایم ایل اے دفتر کے گیٹ پر ہی روک لیاجہاں مظاہرین دھرنے پر بیٹھ گئے۔مظاہرین میں سے اکثر نے چہرے پر ماسک نہیں پہنا تھااور آپس میں سماجی فاصلہ بھی نہیں رکھا تھا۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وسنت بنگیرا نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کورونا کے علاج کے سلسلے میں سرکاری خزانہ لوٹ رہی ہے جبکہ مرکز میں پی ایم کیئر فنڈ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔یہاں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جمع کی گئی اشیاء اور رقم کا انجام کیا ہوا اس کا پتہ نہیں چل رہا ہے۔اس کا حساب ایم ایل اے کو دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دی گئی اشیاء فروخت کرکے پیسے بنائے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سیلاب زدگان کو ہر قسم کی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے، لیکن یہاں پر سیلاب سے تباہ ہونے والوں کو پانچ مکانات تعمیر کرکے دینا ابھی تک ممکن نہیں ہوسکا ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایم ایل اے کو سیلاب زدگان کی کتنی فکر ہے

مظاہرین نے ایم ایل اے کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پندرہ دنوں کے اندر سیلاب راحت کاری فنڈ کا حساب عوام کے سامنے پیش نہیں کیاگیاتو پھر زبردست احتجاجی مظاہرا منعقد کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔