بیلتنگڈی میں کار اور رکشہ کے درمیان ٹکر - آٹو ڈرائیور زخمی 

Source: S.O. News Service | Published on 10th November 2024, 6:09 PM | ساحلی خبریں |

بیلتنگڈی،  10 / نومبر (ایس او نیوز) کل دیر رات کو مونداجے گاوں کے سیتو میں پیش آئے سڑک حادثے میں کار نے آٹو رکشہ کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے آٹو ڈرائیور ستیش زخمی ہو گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ آٹو رکشہ اوجیرے سے مونداجے کی طرف جا رہا تھا جس کے دوران چارمڈی سے اوجیرے کی طرف آنے والی کار نے اسے ٹکر ماری جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں قریبی گڈھے میں جا گریں ۔ زخمی ستیش کو علاج کے لئے اوجیرے کے اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہاں سڑک کی توسیع کا کام چل رہا ہے اور اکثر اس جگہ حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سداپورگھاٹ پر کار حادثہ، بھٹکل کے ایک استاد کی موت، پانچ دیگر زخمی

سداپور گھاٹ پرماون گُنڈی کے قریب ہوئے ایک کار حادثے میں بھٹکل کے ایک استاد کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو سداپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُس سے دو کو زائد علاج کے لئے کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی دوپہر اس ...

اتر کنڑا کے 40 معاملوں کے ساتھ ریاست میں زچگی کے دوران 3364 اموات 

ریاست میں زچگی کے دوران خواتین اور بچوں کی موت پر حزب اختلاف نے جو ہنگامہ مچا رکھا ہے ، اس کے جواب میں ریاستی حکومت کی جانب سے جو اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں اس کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران زچگی کے دوران جملہ 3364 کی خواتین کی موت واقع ہوئی ہے جس میں اتر کنڑا ضلع سے 40 معاملے ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہونے والی طالبات کی نعشیں برآمد، حکام کی غفلت اور حفاظتی انتظامات پر سوالات

منگل کو مرڈیشورسمندر میں جو چار طالبات غرق ہوکر لاپتہ ہوگئیں تھیں، اُن میں سے ایک  کی نعش کل ہی برآمد کرلی گئی تھی، جبکہ بقیہ تینوں نعشوں کو آج بدھ صبح  برآمد کرلیا گیا۔