بلاری میں رکن اسمبلی ریڈی کے اشتعال انگیز بھاشن کے خلاف زبردست احتجاج : گھر کے گھیراؤ کی کوشش ،ہلکی لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 4th January 2020, 7:20 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بلاری :4/ جنوری (ایس اؤ نیوز) مسلمانوں  کو نشانہ بنا کر اشتعال انگیز بھاشن دینے والے  بی جےپی کے رکن اسمبلی جی سو م شیکھر ریڈی کے خلاف عوام نےزبردست احتجاج کیا اور ان کےخلاف قانونی کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے سنیچر  کوناراض احتجاجیوں نے ان کےمکان کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی جس کے دوران پولس نے ہلکی لاٹھی چارج کرتے ہوئے احتجاجیوں  کو  منتشرکردیا۔

خیال رہے کہ  بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن اسمبلی (حلقہ بلاری) سوم شیکھر ریڈی نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے   دھمکی دی تھی  کہ اگر اس ملک میں رہنا ہے تو ہم جیسا چاہتے ہیں ویسا کرنا ہوگا اورشہریت ترمیمی قانون  اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو  ترک کرنا ہوگا۔ غیرقانونی کان کنی میں ملوث سوم شیکھر ریڈی نے یہ بھی کہا تھا کہ ہماری بات نہ ماننے والے مسلمان پاکستان چلے جائیں ورنہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے اس ملک سے مسلمان چلے گئے تو ملک کی آبادی بھی کم ہوجائے گی۔

سوم شیکھر ریڈی کی اس زہر افشانی کے  خلاف پوری ریاست میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور عوام کا بڑا طبقہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے سخت ناراضگی ظاہر کررہا ہے، اسی طرح کا قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بلاری میں بھی ہزاروں لوگوں نے شہر میں احتجاج کیا۔ اس  دوران جب سینکڑوں  لوگوں نے  ریڈی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تو  پولس نےہلکی لاٹھی چارج کرتےہوئے انہیں منتشر کردیا۔

شہر کے کول بازار سے شروع ہوئی احتجاجی ریلی شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے گڈگی چنپا سرکل پہنچی۔بہت بڑے بھارتی ترنگا کو لے کر احتجاجی راستوں پر نکلے تھے۔ ریلی میں ریڈی اور بی جےپی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ناراض احتجاجیوں نے ریڈی کا پتلا بھی نذر آتش کرتے ہوئے  سخت   ناراضگی  کا اظہار کیا ۔ خیال رہے کہ اسی سرکل پر جمعہ کو ریڈی نے سی اےاے کی حمایت کرتےہوئے اشتعال  انگیز بھاشن دیا تھا۔

گڈگی چنپا سرکل پر تھوڑی دیر کے لئے احتجاج ہونے کی وجہ سے ٹرافک جام ہوگیا اور سڑک پوری طرح بند ہوگئی ۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ آف پولس سی کے بابا نے احتجاجیوں سے اپیل کی کہ وہ  میونسپل کالج گراؤنڈ میں جاکر احتجاج کرے، مگر کسی نے اُن کی باتوں پر   کان نہیں دھرا۔

اس موقع پر بلاری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس مسٹر سی کے بابا نے احتجاجیوں کو بتایا کہ اشتعال انگیز بھاشن کو لے کر رکن اسمبلی کے خلاف کیس درج کرلیاگیا ہے، انہوں نے احتجاجیوں سے اپیل کی  کہ وہ امن و امان کی صورتحال  کو برقرار رکھیں‘‘۔ ایس پی سی کے بابا کے اعلان پر  احتجاجیوں نے ’ایس پی کی جئے ہو‘کے نعرے لگائے۔ لیکن احتجاج جاری رکھا۔ اطلاع پا کر بلاری زون کے آئی جی ننجوڈ سوامی بھی ہاتھ میں لاٹھی لےکر بندوبست کے لئے آگے بڑھ گئے ۔

ایف آئی آر درج : پولس ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ  بلاری شہری حلقہ کے رکن اسمبلی سوم شیکھر ریڈی کے خلاف گاندھی نگر پولس تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور جانچ کے لئے خصوصی طورپر تشکیل دی ہوئی پولس ٹیم نے میڈیا میں نشرہونے والی  وڈیوکلپ اور اخبارات کے تراشے جمع کرلئے ہیں۔ معاملہ کو بے حدسنگین مانتے ہوئے بلاری ایس پی سی کے بابا ، بلاری زون آئی جی پی ننجوڈسوامی معاملے کی  خود تفتیش کررہے ہیں۔ ایف آئی آر در ج کرلینے کے بعد رکن اسمبلی ریڈی کے خلاف کارروائی کے امکانات ظاہر کئے جارہےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...