بھٹکل کے بیلکے میں شراب کی دکان  شروع کئے جانے کےخلاف خواتین سمیت دیہی عوام کی تحصیلدار کو درخواست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd November 2019, 7:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22؍نومبر(ایس اؤ نیوز)بیلکے گرام پنچایت ہولگدے مضاف میں کسی حال میں بھی شراب کی دکان کے لئے لائسنس نہ دینے کا مطالبہ لےکر دیہی عوام نے جمعہ کو بھٹکل تحصیلدار اور ایکسائز آفیسر کودرخواست  دی۔

بیلکے ہولگدے مضاف کی نجی زمین کی ایک عمارت میں شراب کی دکان شروع کئے جانےکی کوششوں کے متعلق ہمیں اطلاع ملی ہے۔ عوامی صحت کو دھیان میں رکھتے ہوئے متعلقہ علاقے میں شراب کی دکان کو منظوری نہ دیں، اس سلسلے میں ایکسائز افسرکو واضح ہدایات دیں۔ عوامی مانگ کو نظر انداز کرتےہوئے شراب کی دکان شروع ہوتی ہے تو دیہی خواتین سمیت سبھی لوگ سخت احتجاج کرنے کی عوام نے تحصیلدار کے روبرو ہی متنبہ کیا۔

عوامی درخواست کو قبول کرنے کے بعد تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے کہاکہ تعلقہ انتظامیہ شراب کی مخالفت میں خواتین کی جدوجہد کی تصدیق کرتی ہے، عوامی مانگ کو ڈپٹی کمشنر تک پہنچا کر آگے کی کارروائی کا تیقن دیا۔ اس موقع پر بیلکے گرام پنچایت کے ممبر ناگپا نائک، دیویانائک، پورنیما نائک ، واسنتی نائک، رتنا نائک، ماستما نائک، ناگرتنا نائک، ہونمانائک، ناگوینی ، مکتا، لکشمی ، سوشیلا، پدما، جیوتی ، پاروتی وغیرہ موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...