بیلگام : اتھنی تعلقہ میں دو بچے تالاب میں گر کر ہلاک
بیلگام:23؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )پوجا پاٹ کرکے گھر لوٹنے کے دوران دوبچے تالاب میں گر کر ہلاک ہونےکا دلدوز واقعہ بیلگام ضلع کے اتھنی تعلقہ کے سپت ساگر میں پیش آیا ہے۔
مہلوک بچوں کی شناخت شری دھر ہوسور(15) اور ہر شیتا شیتل چپاڑی (8) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بردران وطن کے نئے سال یوگادی کی شروعات پر دونوں بچے پوجا پاٹ کرکے واپس گھر لوٹ رہے تھے بتایا گیا ہے کہ زرعی تالاب میں برتن دھونے کےدوران بچے تالاب میں گرگئے بتایا جارہا ہے کہ ہرشیتا کو بچانے کی کوشش میں شری دھر نے اپنی بہن کو بچانے کی کوشش کی، جس کے دوران وہ بھی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ معاملے کو لے کر اتھنی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔ پو لس جانچ کررہی ہے۔