بیلگام: سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر نہیں کی تو موجودہ حکومت کو ہی گرادیں گے : بی جے پی رکن اسمبلی بال چندر جارکی ہولی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2019, 6:45 PM | ریاستی خبریں |

بیلگام:14؍اگست   (ایس اؤ نیوز)بیلگام ضلع اربھاوی حلقہ کے بی جےپی کے رکن اسمبلی بال چندر جارکی ہولی نے اپنی ہی حکومت کو دھمکاتے ہوئے کہاکہ اگر بی جےپی کی موجودہ ریاستی حکومت سیلاب سےمتاثرہ لوگوں کے گھروں  کی تعمیر نہیں کرتی ہے تو اس حکومت کو ہی گرا دونگا۔

گھٹپربھا ندی کنارے کے موڈلگی تعلقہ ، تگڈی دیہات کا دورہ کرتے ہوئے بی جےپی کے رکن اسمبلی بال چندر جارکی ہولی نے سیلاب سے متاثرہ عوام سے بات چیت کے دوران یہ بیان دئیے جانے کا وڈیو سوشیل میڈیا پر وائر ل ہواہے۔

دیہات کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی شکایات و مسائل کو سماعت کرنےکے دوران انہوں نے کہاکہ ’’سیلاب سے نقصان ہوکر گرے ہوئے آپ کے گھروں کی تعمیر کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، اگر حکومت گھروں کی تعمیر نہیں کرتی ہے تو حکومت کو ہی گرادیں گے۔ متاثرین رکن اسمبلی کی ان باتوں کو سننے کے بعد تالیاں پیٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ 2011میں  بی ایس یڈیورپا جب وزیر اعلیٰ تھے تو ان کی حکومت گرانے کی بال چندرا نے کوشش کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...