سرسی میں اتی کرم داروں کی جانب سے ’بیلگام چلو ‘ مہم کے تحت احتجاجی جلسہ کا انعقاد:ویدیکے کے ذمہ داران نے  جلسہ گاہ پہنچے فوریسٹ اعلیٰ افسران کو لیا آڑے ہاتھ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th December 2021, 3:43 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:23؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) فوریسٹ مکینوں پرمحکمہ فوریسٹ کی طرف سے  ہورہےظلم کےخلاف احتجاج کرتےہوئے اتی کرم داروں نے متحدہ طورپر بیلگام چلو مہم چھیڑ رکھی ہے۔ بیلگام میں  منعقدہ احتجاجی میٹنگ میں میمورنڈم وصول کرنے پہنچے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خاطی افسران کےخلاف قانونی کارروائی کرنےکا  مطالبہ کیاگیا ۔

سرمائی اجلاس کے دوران حکومت کو متوجہ کرنے کے لئے اترکنڑا ضلع بھر کے اتی کرم دار بیلگام پہنچ کر احتجاجی  سبھا کا انعقاد کیا۔ سبھا میں اترکنڑا ضلع بھر سے ہزاروں اتی کرم دار شریک تھے۔ محکمہ فوریسٹ کے اعلیٰ افسران  جب  میمورنڈم وصول کرنے احتجاجی سبھا میں پہنچے تو اتی کرم دار ویدیکے کے ذمہ داران نے افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے جو بھی افسران فوریسٹ مکینوں پر ظلم کررہے ہیں ان کےخلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ ہزاروں اتی کرم داروں کے سامنے افسران سے کہاگیا کہ جو بھی فوریسٹ کی زمین پر رہائش اختیار کئےہوئے ہیں وہ قانونی ہے۔ قانون کے مطابق رہائش اختیار کئے فوریسٹ مکینوں کےخلاف محکمہ کے افسران ہراسانی، ظلم ، ذہنی ہراسانی دینے والی تصاویر اور وڈیو کلپ وغیرہ کی نمائش کی گئی اور متعلقہ فوریسٹ افسران کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کیاگیا ۔ اس موقع پر  سیدعلی ، سبھاش گاوڈا، سنتوش گاوڈا، راگھویندرنائک، ہونپا نائک، شیوانند جوگی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...