کرناٹک کے بیلگام میں بلیک فنگس کی وجہ سے خاتون کی موت کے بعد شوہر نے چار بچوں کے ساتھ کرلی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd October 2021, 10:46 PM | ریاستی خبریں |

بیلگام23 اکتوبر (ایس او نیوز)حال ہی میں کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک خاتون کی بلیک فنگس کی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی جس کے غم میں آج سنیچر کو اس کے شوہرجو ایک ریٹائرد فوجی ہے  نے اپنے چار بچوں کے ساتھ خودکشی کرلی۔واردات بیلگام کے  ہُوکّیری کے  قریب  بورگال دیہات میں پیش آئی۔

میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق وہ خاتون پہلے کورونا سے متاثر تھی ، کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ بلیک فنگس کا شکار ہوگئی، جس کے بعد خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ  اس کے شوہرگوپال ڈوڈپّا  ہاڈی منی ( 46) کو بیوی کی جدائی برداشت نہیں ہوسکی اور اس نے اپنے چار بچوں کو ساتھ لے کر  خودکشی کر لی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گوپال اور اس کے چار بچے 19 سالہ سومیا، 16 سالہ شویتا، 11 سالہ ساکشی اور 8 سالہ سریجن ہادیمانی نے جمعہ کی رات زہر کھالیا۔پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کو صبح گھر کے باہر کوئی رکن نہ ملنے پر شک ہوا  تو  انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے بعد میں رشتہ داروں کو واقعے کی جانکاری دی۔

پولس  نے بتایا کہ تمام نعشیں ایک پلنگ پر پائی گئی تھیں، قریب ہی  خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا جس میں گوپال نے لکھا تھا کہ  وہ اپنی بیوی کے انتقال کے بعد گہرے غم میں ڈوبا ہوا تھا۔ پولس نے بتایا کہ  گوپال نے بچوں کے کھانوں میں زہر ملایا تھا جس کی وجہ سے چاروں بچوں کی بھی  موت واقع ہوئی۔ خودکشی کے نوٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ  اپنے اور بچوں کی آخری رسومات کے لئے وہ بیس ہزار روپئے چھوڑ کے جارہا ہے، گوپال نے پڑوسیوں کو مخاطب کرتےہوئے لکھا تھا کہ وہ ان روپیوں سے اور پولس کی مدد سے آخری رسومات ادا کریں۔

 بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ فوجی گوپال  کی بیوی جیا کپّوشیلیندر  6  جولائی میں کووڈ 19 کے بعد بلیک فنگس میں مبتلا ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔   پولیس نے بتایا کہ وہ پورے معاملے کی تحقیقات کررہی  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...