انکولہ کے صنعت کار آر این نایک قتل معاملے میں انڈرورلڈ ڈان بننجے راجا سمیت 9ملزم قصوروار:تین لوگ بے قصور، بیلگام کی خصوصی ’کوکا‘ عدالت کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th March 2022, 9:15 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بیلگام  :30؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز) انکولہ کے مشہور صنعت کار ، بی جے پی لیڈر آر این نایک قتل معاملےکی سماعت کرتےہوئے بیلگام کی ’کوکا‘ عدالت نے انڈرورلڈڈان بننجے راجا سمیت 9ملزموں کو مجرم قرار دیتےہوئےسزا کو محفوظ کرلیا  ہے۔ ڈسٹرکٹ چیف اور سیشن جج سی ایم جوشی  اب اس  کیس  کے تعلق سے 4اپریل کو  سزا  کا اعلان کریں گے۔

عدالت نے معاملے کے 6ویں، 11ویں اور 16ویں ملزم کو بے قصور قرار دیاہے۔ جس میں  بالترتیب کیرلا کے ربدن سلیم، بنگلورو کے محمد شاہ بندری  اور اترکنڑا ضلع انکولہ کے آنند رمیش  شامل ہیں جنہیں  بے قصور  قرار دیا گیا ہے۔

متحدہ کارستانی : اترپردیش  کے جگدیش پٹیل (ملزم نمبر 2)، وجئے پورا کے امباجی بنڈوگار( ملزم نمبر3)،اُڈپی ضلع کارکلا کے  منجوناتھ نارائن بھٹ عرف گنیش لکشمن بھجنتری (ملزم نمبر 4)، کیرلا کے اسماعیل کےایم (ملزم نمبر 6)،سنتوش ایم بی (سلیا سنتوش)(ملزم نمبر 8)،  ہاسن کے مہیش اچنگی (ملزم نمبر7)،اُڈپی کے بننجے راجا(ملزم نمبر 9)، بنگلورو کے جگدیش چندرراج ارس(ملزم نمبر11)، اترپردیش کے انکیت کمار کشیپ(ملزم نمبر12) کو عدالت نے قصوروار قراردیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ ان سب نے متحدہ طورپر جرم کو انجام دینا ثابت ہواہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معاملے کے پہلے ملزم اترپردیش کے وویک اپادھیا حادثے کے دن ہی آر این نایک کے گن مین رمیش کے ساتھ ہوئی فائرنگ میں ہلاک ہو گیاتھا۔ جبکہ ملزمان نمبر  13،14اور 15   ابھی تک فرار ہیں اور ان کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔  ریاست میں  ’کوکا‘ عدالت کا یہ پہلا معاملہ ہونے کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کا باعث بناہواہے۔ ملزمان کو بیلگام کے ہنڈلگا جیل سے  وڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں  پیش کیاگیا تھا۔

2013میں ہوا تھا قتل :21ڈسمبر 2013کی دوپہر 30-1بجے صنعت کار آراین نایک کا سپاری کے ذریعے قتل کیاگیا تھا۔ قتل معالے کولےکر انکولہ پولس تھانے میں کیس درج ہواتھا اور ملزموں کے خلاف ’کوکا‘ لگایاگیا تھا۔معاملے کو لےکر 500صفحات پر مشتمل چارج شیٹ سونپی گئی تھی ۔  حکومت کی جانب سے خصوصی پراسی کیوٹر کے جی پرانک مٹھ اور کے شیو پرساد آلوا نے وکالت کی ۔  اور سنوائی کے دوران عدالت سے درخواست کی کہ مجرموں کو پھانسی کی سزا دی جائے کیونکہ سبھی مجرم جرائم پیشہ پس منظر رکھتےہیں۔ معاملےمیں سنئیر پولس افسران پرتاپ ریڈی ، الوک کمار، بھاسکر راؤ اور اناملئی (اب سابق) سمیت 210گواہوں  سے پوچھ تاچھ ہوئی ۔ 1027 دستاویزات اور 7ریوالورسمیت کئی ہتھیار ضبط کرلئے گئے تھے۔

13ملزموں کی گرفتاری :آر این نایک قتل معاملے کو لےکر پولس نے کل 16ملزموں کی نشان دہی کی تھی جن میں سے اُڈپی کے بننجے راجا سمیت 13ملزموں کو گرفتار کیاگیا تھا۔ فی الوقت سبھی ملزم جیل میں بند ہیں۔ معاملے میں اُڈپی کے بننجے راجا  کلیدی ملزم تھا جو اس وقت بیلگام کے ہینڈلگا جیل میں ہے۔ بننجے راجا کو 12فروری 2015کو مراقش میں جعلی پاسپورٹ کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔ اس کے بعد اس کو بھارت کو منتقل کرنے کے بعد بیلگام کی خصوصی عدالت کوکا میں پیش کیاگیا تھا۔ پھر اس کے بعد بنگلورو، میسور، شیموگہ سمیت مختلف مقامات پر درج شدہ 48معاملات کے متعلق پوچھ تاچھ کےلئے لےجایاگیا تھا۔

3کروڑروپیوں کی مانگ : جانچ کے دوران پولس کو  پتہ چلا تھا کہ صنعت  کار آر این نایک سے  انڈرورلڈ ڈان بننجے راجا نے 2009میں 3کروڑروپیوں کا ہفتہ مانگا تھا اور ہفتہ   نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی تھی۔ بننجے راجا نے آر این نایک کو انٹرنیٹ کال کےذریعے ہفتہ کی مانگ رکھی تھی۔ پھر اس کے بعد 2012 میں بھی دھمکی دی  تو نایک نے پولس تھانےمیں شکایت درج کرائی تھی۔ یہیں سے بننجے راجا  نے نایک کو قتل کرنے کی سازش رچی ۔ پولس کی جانچ کے مطابق  متحدہ طورپر قتل کے لئے اس نے ایک  ٹیم بنائی اور قاتل ٹیم  نے 6مہینوں کی تیار ی کے بعد اپنی کارستانی کو انجام د یا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔