بیلگام: ریاستی حکومت عوام کے سلگتے مسائل پر بحث کرنےکے بجائے عوام کوبے وقوف بنانےکے لئےتصاویر کا مسئلہ اٹھارہی ہے: سدرامیا کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th December 2022, 5:55 PM | ریاستی خبریں |

بیلگام :19؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) بیلگام کے سورنا ودھان سودھا ہال میں ریاستی حکومت کی جانب سے ساورکر کی تصویر نصب کئےجانےکی مخالفت کرتےہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے کانگریس کے ارکان اسمبلی اور ارکان پریشد  ودھان سودھا کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر حکومت کے رویے کی کڑی مذمت کی اور  مطالبہ کیا کہ قومی لیڈران، مذہبی پیشواو رہنما وں  کی تصاویر کو نصب  کیا جائے۔

 اخبارنویسوں سےگفتگو کرتےہوئے حزب  مخالف لیڈر اور کرناٹک  کے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بتایا کہ کانگریس لیجسلیٹیو پارٹی کی طرف سے احتجاج نہیں بلکہ مطالبہ پیش کیاجارہاہے کہ قومی لیڈران اور مذہبی پیشوا و رہنماؤں کی تصاویر ودھان سبھا کے ہال میں آویزاں کی جائیں ۔ اس موقع پر سدرامیا نے ریاست کرناٹک کے کئی مذہبی رہنماؤں کا تذکرہ کرتےہوئے کہاکہ بشویشور ہیں، نارائن گرو ہیں، والمیکی، کنک داس، شیش نال شریف، کوئمپوجیسی کئی شخصیات ہیں اسی طرح مہاتما گاندھی ، ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو، نائب وزیر اعظم ولبھ بھائی پٹیل سمیت کئی قومی لیڈران ہیں جن کی تصاویر نصب کی جانی چاہئے۔ لیکن بی جےپی کی حکومت ایسا کچھ کرنےکےبجائے اپنےمن پسندلیڈران کی تصاویر بغیر کسی کو اطلاع دئیے لگارہے ہیں، جس کی کانگریس پارٹی سخت مخالفت کرتی ہے۔

سدرامیا نے کہا کہ  ودھان سبھا کے ہال میں تصاویر سمیت جو بھی کام کیاجاتاہےوہ اسمبلی کی جائیداد ہوتی ہے۔ جب اسمبلی کی جائیداد ہوتی ہے تو لازمی ہے کہ وہ اسمبلی کو اعتماد میں لے کر کام کرے،اسمبلی کا مطلب برسر اقتدار پارٹی اور حزب مخالف پارٹی سمیت جو بھی اسمبلی میں ہےاس کو اعتماد میں لے،  بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اس تعلق سےبحث کرے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ اچانک تصاویر لگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہارکیا کہ آج میرےبیلگام پہنچنے پر اخبارنویسو ں کی طرف سے اس سلسلےمیں سوال کیاگیاتو مجھے تصاویر کے متعلق پتہ چلا۔

سدرامیا نے کہاکہ دراصل ہم اسمبلی کے اجلاس میں عوام کےسلگتےمسائل اٹھانے والے ہیں، کسانوں کے مسائل ، بڑھتی قیمتوں کا معاملہ، پینےکےپانی کا مسئلہ، رشوت خوری  اور بدعنوانی سمیت کئی طرح کےی مسائل ہیں۔ جن پر بی جےپی حکومت کو جواب دینا ہے۔ چونکہ وہ مسائل کاجواب نہیں دےسکتے ، اسی لئے انہوں نےعوام کا رخ موڑنےکےلئے اس طرح کی حرکت کی ہے۔ لیکن ہم یہ مطالبہ عارضی طورپر کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ  ہم اسمبلی میں اصل مسائل پر بی جےپی کو گھیرنےکی  کی کوشش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...