بیلگاوی، 28 ؍ مئی (ایس او نیوز) بیلگاوی ضلع نیپانی تعلقہ کے استھو اندھی کے قریب پونے بنگلورو قومی شاہراہ پر لاری اور کار کے درمیان اندوہناک سڑک حادثہ میں 4 افراد جائے واردات پر ہی د م توڑ گئے، یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کے دن پیش آیا۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے مہلوکین کی شناخت ادگونڈ بابوپاٹل (60)، چھایا اد گونڈ پاٹل (55) ، چمپا تائی بالیشا منگما (85) اور مہیش اد گونڈ پاٹل ( 28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اس سلسلہ میں نیپانی پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔