بیروت امن تباہ کرنے کیلئے سیاسی اکھاڑا نہیں بن سکتا: الحریری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 19th January 2020, 7:59 PM | خلیجی خبریں |

بیروت،19جنوری(آئی این ایس انڈیا) لبنان کے مستعفیٰ وزیر اعظم سعد حریری نے کہا کہ بیروت کے وسط میں جاری تنازعات، جلاو گھیراو، اور تخریب کاری کی کارروائیوں کا منظر ایک پاگل، مشکوک اور ناقابل قبول منظر ہے جس سے شہری امن کو خطرہ ہے اور اس کے انتہائی سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بیروت کو ملک کا امن تباہ کرنے کے لیے سیاسی اکھاڑا نہیں بننے دیں گے۔حریری نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ بیروت کو لبنان کے شہریوں کی پرامن تحریک کو تشدد میں جھونکنے اور اجرتی سیاسی گماشتوں کا اکھاڑا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہم کسی کو بھی تباہی اور بربادی کے لیے بیروت کو استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اور سیکیورٹی فورسز سے دارالحکومت کی حفاظت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ بیروت کو تخریب کار عناصر کا اکھاڑا بنانے کی سازشیں ناکام بنائی جاسکیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم’ریڈ کراس‘ کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں میں اب تک 100 سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 40 سے زاید مظاہرین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 60 افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ وزیراعظم نے بیروت میں احتجاج کرنے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج کو پرامن رکھیں اور احتجاج کا حق استعمال کرنے کے بعد پرامن طور پرمنتشر ہوجائیں۔لبنان کی داخلی سیکیورٹی فورسزنے ریاض الصلح کے مقام پر مظاہرین کے خیمے نذرآتش کرنے سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خیمے نذرآتش کرنیمیں سیکیورٹی فورسزکا کوئی کردار نہیں ہے۔مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پارلیمنٹ کے آس پاس میں ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کا الزام عائد کیا۔ اس کے جواب میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...