چین میں پھر کورونا وائرس نے پسارے پیر؛ کورونا کے 53 تازہ معاملات؛ 11 علاقوں میں کیا گیا لاک ڈاؤن

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th June 2020, 7:54 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ 14/جون (ایس او نیوز/ایجنسی)  چین نے اتوار کو شین فادی مارکٹ کو بند کرنے کا حکم دیا ہے جس میں  مچھلیاں ، گوشت اور فروٹ کی مارکٹس ہیں۔ تازہ احکامات  اس لئے دینے پڑے کیونکہ  مارکٹ میں کام کرنے والے 53 لوگوں میں کورونا کے اثرات پائے جانے  کی تصدیق ہوئی ہے۔ تازہ معاملات سامنے آنے کےبعد حکومت نے عارضی طور پر پوری مارکیٹ کو ہی بند کرنے کے احکامات دئےہیں ساتھ ساتھ  بیجنگ کے پانچ دیگر مارکٹوں کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چائنا کا روزنامہ بیجنگ  نیوز کی رپورٹ کے مطابق  حکومت چین نے گیارہ قریبی رہائشی علاقوں  اور نو اسکولوں کو بھی لاک ڈاون کرنے کےاحکامات دئے ہیں۔

چینی حکام نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ شین فادی گوشت مارکیٹ سے اب تک سات کیس سامنے آئے ہیں اور ان میں چھ  کی آج تصدیق ہوئی ہے۔اس کے بعد نزدیک واقع نو اسکولوں اور کنڈر گارٹنز کو بھی بند کردیا گیاہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کے جنوب مغربی علاقے فنگتائی میں واقع مارکیٹ میں 517 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں سے 45 کے گلے متاثر ہونے کا نتیجہ مثبت رہا ہے۔

شین فادی گوشت مارکیٹ کے چئیرمین نے بیجنگ نیوز کو بتایا ہے کہ وائرس درآمدہ مچھلی کو کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے بورڈز پر پایا گیا ہے۔ شہری حکام نے جمعہ کو دو اور مچھلی مارکیٹوں کو کرونا وائرس کا شکار ایک شخص کے وہاں جانے کے بعد بند کردیا تھا۔

روزنامہ بیجنگ کی رپورٹ کے مطابق وولمارٹ اور کری فور سمیت بڑی مارکیٹ چینوں نے دارالحکومت سے مچھلی کے تمام ذخیرہ کو ہٹا دیا ہےلیکن ان کا کہنا ہے کہ دوسری مصنوعات کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئی ہیں۔ان دونوں مارکیٹوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

بیجنگ میں کوئی دو ماہ کے بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا لیکن اس متاثرہ شخص نے شہر سے باہر سفر نہیں کیاتھا۔ حکام نے جمعہ کو دو اور نئے کیسوں کی تصدیق کی تھی۔چین نے کل 11 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ان میں بیجنگ میں رپورٹ ہونے والے مذکورہ چھے کیس بھی شامل ہیں۔

چین میں حال ہی میں سمندرپار سے وطن لوٹنے والے شہریوں کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں سے بعض کا نتیجہ مثبت رہا ہے۔ البتہ اندرون ملک اس مہلک وائرس پر قریب قریب قابو پالیا گیا ہے اور حالیہ ہفتوں میں کرونا پھیلنے کے مرکز ووہان یا دوسرے شہروں سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...