مظاہرین پر حملوں میں قاسم سلیمانی کا معاون ملوث ہے: عراقی رکن پارلیمنٹل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 6th October 2019, 7:25 PM | عالمی خبریں |

 بغداد 6اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)عراق کے ایک سرکردہ رکن پارلیمنٹ احمد الجبوری نے دعویٰ کیا ہے کہ مْلک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے معاون کا ہاتھ ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کاروائیوں کی نگران القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے معاونین نے ایک آپریشنل کنٹرول رقم قائم کر رکھا ہے۔ اس آپریشن کنٹرول روم کی سربراہی قاسم سلیمانی کے ایک معاون حاج حامد تھا۔ اس کے اشاروں پر کچھ لوگ ماہر نشانچیوں کے ذریعے سے پرامن مظاہرین کو نشانہ بنا کر انہیں قتل کر رہے ہیں۔الجبوری نے بتایا کہ مظاہرین کی کثیر تعداد تحریر اسکوائر، الاندلس اور ہوائی اڈے کی طرف بڑھنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مظاہروں میں مزید شدت آئے گی۔ عراقی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال مایوس کن ہے۔ دو روز قبل پارلیمنٹ کے اجلاس میں صرف 60 ارکان حاضر ہوئے۔احمد الجبوری نے بتایا کہ مظاہرین کی قیادت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی عہدیداروں کا مظاہرین سے ملنا محض ایک ٹوپی ڈرامہ تھا جہاں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد حلبوسی کو کچھ مظاہرین کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا گیا۔ ایک طرف مظاہرین حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا نعرہ لگاتے ہیں اور دوسری طرف پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں۔درایں اثنا مظاہرین نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان پر شدید فائرنگ کرکے النخیل مال کے قریب شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مظاہرین کو شاہراہ فلسطین اور القناط روڈ کی طرف نکلنا پڑا۔پولیس اور طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں مظاہرین اور پولیس کے مابین تازہ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک اور پیش رفت میں مظاہرین نے جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں ایک سیاسی جماعت کا صدر دفتر نذرِآتش کردیا۔خیال رہے کہ عراق میں پرتشدد مظاہروں کا آج چھٹا دن ہے۔ بغداد اور جنوبی صوبوں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے لگ بھگ 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...