لبَّیک اللّهمّ لبَّیک کی روح پرور صداؤں کے ساتھ مناسک حج کا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2022, 9:55 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں لبَّیک اللّهمّ لبَّیک کی روح پرور صداؤں کے ساتھ آج صبح مناسک حج کا آغاز ہو گیا۔ حجاج کرام خانہ کعبہ میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد احرام باندھ کر منی پہنچ گئے، جہاں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی بنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دو سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ممالک سے عازمین کی سعودی عرب آمد پر پابندی عائد رہنے کے بعد امسال 10لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں، جن میں 8.5 لاکھ غیر ملکی عازمین شامل ہیں۔

مکہ مکرمہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی طرف جانے والی شاہراہوں پر دھکم پیل سے بچنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ مناسک حج کی ابتدا ہر سال 8 ذی الحجہ ہجری سال سے ہوتی ہے۔ حجاج کرام کو 8 ذی الحجہ کو ظہر سے پہلے منیٰ پہنچ جانا ہوتا ہے۔ منیٰ، مکہ شریف سے 3 میل کے فاصلے پر بہت بڑا میدان ہے، جس کے ارد گرد پہاڑیاں موجود ہیں۔ منیٰ میں 5 نمازیں ادا کرنی ہوتی ہیں۔ جن میں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور 9 ذی الحجہ کی نماز فجر شامل ہیں۔

قبل ازیں، دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آئے لاکھوں فرزندان توحید آج صبح آٹھ ذی الحج 1443 کی شبِ منیٰ میں ترویہ کا دن گزارنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کی امید رکھتے ہوئے پہنچے۔ منی میں عازمین حج رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت زندہ کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں دعائیں اور مناجات کیں۔

اسلامی شریعت میں احرام باندھے ہوئے اکیلے گروپ کی شکل میں حجاج کا ترویہ کے دن منیٰ میں پہنچے اور نو ذی الحج کو طلوع آفتاب تک عازمین حج وہاں رہیں گے۔ اس کے بعد وہ وقوف عرفات کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ پھرعرفات میں دن بھر رہنے کے بعد مزدلفہ میں رات گزاریں گے۔ پھر تین روز تک قربانی کریں گے اور تین جمرات العقبہ، جمرہ اولیٰ، جمرہ صغریٰ اور جمرہ کبرا کے مناسک ادا کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...