بیڈ بکنگ میں ملوث عناصر پر سخت کارروائی کی جائے، اس کی آڑ میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابل برداشت: ضمیراحمد خان

Source: S.O. News Service | Published on 7th May 2021, 3:20 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 7؍ مئی (ایس او نیوز) سابق ریاست  وزیر  اور چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے بنگلورو ساؤتھ کے رکن پارلیمان کی طرف سےبیڈ بکنگ  گھپلہ بے نقاب کرنے کی آڑ میں بی بی ایم پی کے مسلم ملازمین کا نام لے کر ایک مخصوص فرقہ کو بدنام کرنے کی کوشش پر سخت برہمی کا اظہار   کیا ہے  اور وارننگ دی ہے کہ دوبارہ اگر مسلمانوں کو اس طرح بے وجہ بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے  کہ بیڈ بکنگ معاملہ میں جو واقعی ملوث    ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ لیکن اس گھپلہ کو بے نقاب کرنے کے نام پر بنگلورو ساؤتھ  کی بی بی ایم پی وار روم میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ان بے قصوروں کو کیا صرف مسلمان ہونے کی سزادی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے حلقہ میں ایک 32 بستروں پر مشتمل کووڈ کیر سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ان نوجوانوں کی موجودگی میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹل نامی ایجنسی نے ماہانہ 13 ہزار روپئے کی تنخواہ پر ان نوجواں کو مقرر کیا تھا اور ان میں سے ایک نوجوان کو چھوڑ باقی کسی کو کورونا مریضوں کے لئے بستر متعین کرنے والے شعبہ میں نہیں  رکھا گیا تھا۔ اس کے باوجود ان نوجوانوں کے نام لے کر تیجسوی سوریہ نے ایسا تاثر پیش کیا کہ سارا گھپلہ ان سے ہی ہوا ہے جبکہ وار روم میں جملہ ملازمین کی تعداد 205 ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان تمام نوجوانوں کو اگلے چار ماہ تک وہ اپنے حلقہ میں کووڈ متارین ین کی مدد کے لئے متعین کر لیں گے اور ان کی تنخواہ  وہ اپنی طرف سے اداکریں گے۔ 

تیجسوی سوریہ کی طرف سے بار بار مسلمانوں کوپنکھر وال دیگر توہین آمیز الفاظ سے مخاطب کئے جانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح کورونا وائرس کی صورتحال سے نپٹنے  میں قومی اور ریاستی سطح پر ناکام ہوئی ہے اس پر پردہ ڈالنے کے لئے تیجسوی سوریہ نے معاشرے میں ہندومسلم کے نام پر نفرت کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی ہے لیکن اس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکے جلد ہی ان کی مذموم کوشش کو بے نقاب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیڈ بکنگ گھپلے کو بے نقاب کرنے کے مرحلہ میں یمن ہلی کے رکن اسمبلی ستیش ریڈی تیجسوی سوریہ کی بغل میں بیٹھے رہے۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیڈ بکنگ مافیہ کو ستیش ریڈی کی ہی سرپرستی حاصل ہے اور ان کے پی اے ہریش نے اسی بنگلورو ساؤتھ کے وار روم سے اپنے اقربا کے لئے بستر بلاک کروائے ۔ اب بی  جے پی جواب دے کہ ستیش ریڈی کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔انہوں  نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی مسلمانوں کو بدنام کرنے کا کوئی بہانہ نہیں چھوڑتی اور دوسری طرف مسلم  ممالک سے ملنے والی امداد کو بٹوررہی ہے۔ اگر بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو مسلمانوں سے اتنی ہی نفرت ہے تو مسلم ممالک سے آنے والی امداد لینے  سے انکار کردیں۔ 

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کے حلقہ میں 32 بستروں کا کووڈ کیر سنٹر کام کرنے لگا ہے۔ یہاں جلد ہی آٹھ وینٹی لیٹر بستروں کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بی بی ایم پی کمیونٹی ہال اور تاج شادی محل میں 80 آکسیجن سے آراستہ بستروں پر مشتمل ہیلتھ سنٹر کھولا جا رہا ہے اگلے ہفتہ تک یہ سنٹر کام کرنے لگیں گے جبکہ جگجیون رام اسپتال میں قائم 32 بستروں کا کووڈ کیر سنٹر کام کرنے لگا ہے۔ اس  موقع پر بی کے الطاف خان ، ملک بیگ اور دیگر موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔